آرٹیکل 370:اگلی سماعت 2 اگست کو ہوگی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2023
آرٹیکل 370:اگلی سماعت 2 اگست کو ہوگی
آرٹیکل 370:اگلی سماعت 2 اگست کو ہوگی

 

نئی دہلی: آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں تقریباً 23 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اس معاملے میں آج سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے تمام فریقوں سے 27 جولائی تک جواب داخل کرنے کو کہا عدالت نے کہا کہ 27 جولائی تک تمام فریق اس معاملے میں اپنے جواب داخل کریں، اس کے بعد کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے بعد اگلی سماعت 2 اگست کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے منگل کو سماعت کے دوران مرکز کے تازہ حلف نامہ پر غور کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی سماعت سوموار اور جمعہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ ساتھ ہی، عدالت نے سماعت کی سہولت کے لیے دو وکلاء کو نوڈل وکیل کے طور پر بھی مقرر کیا ہے۔

دوسری جانب آئی اے ایس افسر شاہ فیصل اور کارکن شہلا رشید نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف اپنی درخواستوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیس سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔ آپ کا نام عدالتی ریکارڈ سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے طور پر ان کا نام ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔

نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم 2019 سے اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا کیس مضبوط ہے۔ ہم سپریم کورٹ سے بھی امید رکھیں گے اور درخواست کریں گے کہ اس کی جلد از جلد سماعت کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی، جو غداری ہوئی، جس قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اس کا جواب سپریم کورٹ کو دینا چاہیے۔

اہم بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں بے مثال استحکام کا دور ہے۔ تین دہائیوں کے ہنگامے کے بعد علاقے میں زندگی معمول پر آ گئی ہے۔ ریاست مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ اسکول، کالج اور دیگر سرکاری ادارے تین سالوں میں موثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ پتھراؤ ماضی بن چکا ہے۔ اب وادی کے لوگوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو ملک کے دیگر صوبوں کے لوگوں کو حاصل ہیں۔

دہشت گرد علیحدگی پسند ایجنڈے کے تحت 2018 میں پتھراؤ کے 1,767 واقعات ہوئے، جو 370 واپس لینے کے بعد 2023 میں اب تک صفر ہیں۔ وزارت داخلہ نے 5 اگست 2019 کے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں پر سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ ہرتال، پتھراؤ اور نظربندی اب ماضی کی بات ہے۔

پتھراؤ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ تعلیم کا حق قانون اور درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کو ریزرویشن دینے والے مرکزی قوانین بھی لاگو ہیں۔ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی 20 سے زیادہ درخواستوں پر مرکز کا جواب آیا ہے۔ تاہم چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے منگل کو ہوئی سماعت میں مرکز کے نئے حلف نامہ پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔