عاشق علی نے بچائی گنگا میں ڈوبنے والے کانوریا کی جان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-07-2024
عاشق علی نے بچائی گنگا میں ڈوبنے والے کانوریا کی جان
عاشق علی نے بچائی گنگا میں ڈوبنے والے کانوریا کی جان

 

آواز دی وائس / ہریدوار

ہریدوار میں گنگا کے کنارے کانور یاترا کے دوران ایک اہم واقعہ پیش آیا، جب عاشق علی نامی نوجوان نے ڈوبتے ہوئے کانوریا کو بچا کر مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کانور کا موسم شروع ہوتے ہی ایک خاص طبقہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہو جاتا ہے۔ اس کے باوجود ملک میں مذہبی ہم آہنگی برقرار ہے۔ سوشل میڈیا پر عاشق علی کی بہادری اور ان کے کام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

راہول امن نے ایکس پر لکھا، "یہ ہے حقیقی انسانیت اور ہندوستان"۔ آزاد سماج پارٹی کے ستیہ ویر مینا نے کہا کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔ عبدالمجید شیخ نے تبصرہ کیا کہ ’’اقتدار میں رہنے والے جو اقتدار کے لالچ میں ہیں وہ ان سب باتوں کو نہیں سمجھ سکیں گے‘‘۔ عاشق علی کے اس کارنامے کو آرٹیکل 19 انڈیا نامی ایک ہینڈل نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح آصف نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر گنگا کے تیز دھارے میں چھلانگ لگا کر ڈوبتے ہوئے کانوریا کو بچایا۔

دراصل، ہریدوار میں اے ڈی آر ایف کے دو سپاہی شبھم اور عاشق علی گنگا کے کنارے ڈیوٹی دے رہے تھے۔ اچانک آصف نے ایک کانوریا کو گنگا کے تیز دھارے میں تیرتے ہوئے دیکھا اور فوراً ہی گنگا میں چھلانگ لگا دی اور اسے بحفاظت کنارے پر لے آیا۔ اس دوران اس کے ساتھی شبھم نے بھی مدد کی۔ حالانکہ یہ واقعہ دو دن پرانا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب یہ موضوع بحث بن گیا ہے۔ کئی لوگوں نے عاشق علی کی تعریف کی تو کچھ نے اسے ان کا فرض قرار دیا۔

اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، سمیت بترا دتہ نے ایک سیاسی جماعت کو ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ اتراکھنڈ پولیس نے اس واقعہ کے بارے میں بتایا ہے کہ دہلی کا رہنے والا شیو بھکت ہریدوار کے کانگڑا گھاٹ پر نہاتے ہوئے گنگا کے تیز بہاؤ میں بہنے لگا۔ جس پر نوجوان عاشق علی نے گنگا میں چھلانگ لگا کر نوجوان کو بحفاظت باہر نکال کر جان بچائی۔