ڈسپور/ آواز دی وائس
آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے 7 دسمبر کو اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ ان کی کابینہ میں کل چار وزراء شامل تھے، جن میں سے سبھی نے حلف اٹھایا اور توسیع میں حصہ لیا۔ گورنر لکشمن پرساد اچاریہ نے چار نئے وزراء کو حلف دلایا۔ ان میں پرشانت پھوکن، کوشک رائے، کرشنیندو پال اور روپیش گولا شامل ہیں۔ کابینہ میں شامل ہونے والے چار نئے وزراء بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے ہیں۔
حلف برداری کے دوران چیف منسٹر ہمانتا بسوا سرما اور ان کی کابینہ کے دیگر ممران بھی موجود تھے۔ ان میں فوکن چار بار ڈبرو گڑھ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں، پال پتھر کنڈی سے دو بار جبکہ رائے اور گوالا لکھی پور اور ڈوم ڈوما سے پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ فوکن اور گولا ڈبرو گڑھ اور تینسوکیا کے بالائی آسام کے چائے والے اضلاع کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جبکہ پال اور رائے کا تعلق وادی بارک کے دو اضلاع شری بھومی اور کاچھر سے ہے۔ ان چار ممبر کے اضافے کے ساتھ ہمانتا بسوا سرما کی وزراء کونسل میں ممران کی کل تعداد 19 ہو گئی ہے۔
آنے والے وقت میں ایک اور پوسٹ پر کریں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابھی ایک ممبر کی جگہ خالی ہے۔ وہ آنے والے وقت میں اس کو بھی بھریں گے۔ اس کے لیے مزید ایک ممبر کا انتخاب کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ترقی کے حوالے سے بہت ساری سرگرمیاں اور کام بڑے پیمانے پر ہو رہے ہیں۔ ایسے میں تمام کاموں کی نگرانی کے لیے ہمیں مزید وزراء کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے پیش نظر ہم نے اپنی کابینہ میں چار وزراء کو شامل کیا ہے۔