ایودھیا:دیوالی پر جگمگااٹھا سرجو ندی کا گھاٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-10-2024
ایودھیا:دیوالی پر جگمگااٹھا سرجو ندی کا گھاٹ
ایودھیا:دیوالی پر جگمگااٹھا سرجو ندی کا گھاٹ

 

ایودھیا:رام نگری کے عظیم مندر میں رام للا کی پیدائش پر ایودھیا کے لوگ خوشی سے لبریز ہیں۔ نئی دیوالی کے موقع پر ایک ساتھ 25 لاکھ چراغ جلانے کا ریکارڈ بننے جا رہا ہے۔ اتر پردیش کے ایودھیا کے سریو گھاٹ پر لیزر اور لائٹ شو جاری ہے۔

گھاٹ کو چراغوں اور رنگین روشنیوں سے جگمگایا گیا ہے، رام لیلا ساؤنڈ لائٹ شو کے ذریعے سنائی جا رہی ہے۔ دوسری طرف بھگوان رام کے شہر ایودھیا میں دیپوتسو-2024 شروع ہو گیا ہے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اپنے کابینہ کے وزراء کے ساتھ ایودھیا پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے بھگوان رام، ماں جانکی، لکشمن اور بجرنگ بالی کے روپ میں آنے والے فنکاروں کو مالا چڑھا کر اور ماتھے پر تلک لگا کر ان کا استقبال کیا۔

اس کے بعد انہیں رتھ پر بٹھانے کے بعد سی ایم سمیت تمام وزراء نے ان کا رتھ کھینچ لیا۔ ایودھیا میں شام کو 28 لاکھ چراغ جلا کر عالمی ریکارڈ بنایا جائے گا۔