پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق بڑے انکشافات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-04-2025
پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق بڑے انکشافات
پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق بڑے انکشافات

 



سری نگر/ آواز دی وائس
پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ہر کسی کے ذہن میں یہی سوال گردش کر رہا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کا اصل مجرم کون ہے؟ دہشت گرد 26 بے گناہ افراد کو بے دردی سے قتل کر کے، سیر و تفریح سے بھرے اس مقام سے آخر کس طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے؟ ان درندوں نے اس سفاکانہ حملے کو کس منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا؟ اب اس حملے سے متعلق  اہم انکشافات ہوئے ہیں — کہ اس واردات کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، کہاں اور کب اس دہشت گردانہ نیٹ ورک کی ناپاک سازش تیار کی گئی، اور کس آقا کے اشارے پر لوگوں کو ان کے اہل خانہ کے سامنے قتل کر دیا گیا۔
پہلگام حملے میں شامل دہشت گرد نیٹ ورک نہایت خطرناک اور انتہائی تربیت یافتہ ہے۔ یہ دہشت گرد کسی سے بھی رابطہ نہیں رکھتے کیونکہ انہیں پکڑے جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اب سیکیورٹی فورسز اس نیٹ ورک سے وابستہ افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ ان دہشت گردوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ اس نیٹ ورک کے ساتھ جڑے "اوور گراؤنڈ ورکرز" کی تلاش بھی جاری ہے، کیونکہ یہی لوگ جنگل میں ان دہشت گردوں کو کھانا اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرتے ہیں۔
سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ پہلگام میں حملے کے بعد یہ دہشت گرد کہاں غائب ہو گئے؟ اس سوال کا جواب تلاش کیا جا رہا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ جن دہشت گردوں نے اس حملے کو انجام دیا، وہ کافی عرصے سے وادی میں سرگرم تھے اور اس سے پہلے بھی کئی حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔
حملے میں شامل دہشت گردوں پر 20-20 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔ اس نیٹ ورک کا ایک دہشت گرد، جنید، پہلے ہی مارا جا چکا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جنید کے ساتھیوں نے ہی پہلگام آ کر 26 معصوم جانوں کا خاتمہ کیا۔ اب ان خونخوار دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے ٹھکانوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔