ممبئی :فلمی اداکاروں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹ کیا: پہلگام میں ہونے والی غداری اور غیر انسانی پرتشدد کارروائی پر دکھ اور غصے کے اظہار کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔ ایسے وقت میں انسان صرف اللہ کی طرف رجوع کر سکتا ہے اور ان خاندانوں کے لیے دعا کر سکتا ہے جنہوں نے یہ صدمہ برداشت کیا ہے، اور میں اپنی گہری تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ کرے کہ ہم بحیثیت قوم متحد، مضبوط رہیں اور اس سفاکانہ عمل کے خلاف انصاف حاصل کریں۔
پہلگام دہشت گرد حملے پر ایک کے بعد ایک ستاروں کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بعد اب سلمان خان نے بھی اس دل دہلا دینے والے حملے پر پوسٹ کی ہے۔ سلمان خان نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایک بےگناہ کی جان لینا پوری دنیا کے قتل کے برابر ہے۔ سلمان خان نے لکھا: کشمیر، جسے جنت کہا جاتا ہے، وہ جہنم بنتا جا رہا ہے۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میری ہمدردیاں ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ایک بھی بےگناہ کو مارنا پوری کائنات کو مارنے کے برابر ہے۔
Kashmir,heaven on planet earth turning into hell. Innocent people being targeted, my heart goes out to their families . Ek bhi innocent ko marna puri kainath ko marne ke barabar hai
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 23, 2025
متعدد مشہور شخصیات جیسے انوشکا شرما، کرینہ کپور اوراکشے کمار نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی خبر سن کر صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے ، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے۔ اداکاروں نے اس حملے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور متاثرین اور ان کے خاندانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا: پہلگام، کشمیر میں معصوم لوگوں پر ہونے والے سفاکانہ دہشت گرد حملے کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا ہے۔
ان کے خاندانوں کے لیے دل سے دعائیں اور تعزیت۔ یہ ایک ایسا سنگین جرم ہے جو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام فیڈ پر لکھا: پہلگام سے آنے والی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ معصوم جانیں ضائع ہو گئیں۔ سیاح، خاندان، لوگ جو صرف... جینا چاہتے تھے۔
Actor Shah Rukh Khan tweets, "Words fail to express the sadness and anger at the treachery and inhumane act of violence that has occurred in Pahalgam. In times like these, one can only turn to God and say a prayer for the families that suffered and express my deepest condolences.… pic.twitter.com/PvDz83RWrj
— IANS (@ians_india) April 23, 2025
خوبصورتی تلاش کر رہے تھے۔ سکون تلاش کر رہے تھے۔ اور اب صرف غم باقی ہے۔ اور اس کا ناقابل برداشت بوجھ۔ جب بھی ایسا کچھ ہوتا ہے، یہ ہماری اجتماعی انسانیت کو مجروح کرتا ہے۔ بھگوان کرے اُن روحوں کو سکون نصیب ہو۔ اور جو پیچھے رہ گئے ہیں اُنہیں کسی طرح طاقت ملے — اگرچہ یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ اُن سے یہ کیسے مانگا جائے۔
کرینہ کپور، وکی کوشل، جھانوی کپور، سدھارتھ ملہوترا اور اکشے کمار سمیت دیگر اداکاروں نے بھی اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ: ایسا ظلم ناقابل معافی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ سہ پہر 3 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب دہشت گرد بائسرن وادی کے پہاڑوں سے نیچے اترے اور سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔