آواز دی وائس، نئی دہلی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 7,992 نئے کیسزدرج کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3.46 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
دریں اثنا جمعہ کو 76 لاکھ 36 ہزار 569 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور اس کے ساتھ ہی ٹیکہ کاری کی تعداد ایک ارب 31 کروڑ 99 لاکھ 92 ہزار 482 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 265 مریض صحتاب ہوئے ہوئے ہیں، جس کے ساتھ اب تک تین کروڑ 41 لاکھ 14 ہزار 331 افراد کورونا سے صحتیاب چکے ہیں۔
اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز میں 1666 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 93 ہزار 277 تک پہنچ گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یکم دسمبر سے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کم اسی عرصے میں 393 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اب تک اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار 128 ہو گئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح 98.36 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح 0.27 فیصد اور شرح اموات 1.37 فیصد ہے۔ ملک میں کیرالہ ایکٹو کیسز کے معاملے اب بھی سرفہرست ہے۔
ریاست میں ایکٹو کیسز 1204 بڑھ کر 39,998 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 4836 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5104456 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں 340 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42,579 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 52 بڑھ کر 10,213 ہو گئے ہیں،جب کہ مزید 12 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141223 ہو گئی ہے۔
وہیں631 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے ان کی تعداد 6490936 ہو گئی ہے۔