ہتک عزت کیس: راہل گاندھی پہنچے سلطان پور کورٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2024
ہتک عزت کیس: راہل گاندھی پہنچے سلطان پور کورٹ
ہتک عزت کیس: راہل گاندھی پہنچے سلطان پور کورٹ

 

سلطان پور: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی آج (26 جولائی 2024) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے درمیان اچانک یوپی کے سلطان پور میں ایم پی ایم ایل اے کورٹ پہنچے۔ راہل گاندھی کو ہتک عزت کے معاملے میں سلطان پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے طلب کیا ہے۔

اس سے پہلے انہیں 2 جولائی کو بھی بلایا گیا تھا، لیکن راہل گاندھی اس وقت نہیں پہنچ سکے تھے۔ عدالت میں راہل کے وکیل کاشی پرساد شکلا نے تب کیس کی سماعت کے لیے نئی تاریخ مانگی تھی جس کے بعد عدالت نے راہل گاندھی کو 26 جولائی کو حاضر ہونے کو کہا تھا۔ کیس کی سماعت جلد شروع ہوگی۔ اس سے قبل اس معاملے کی سماعت 20 فروری 2024 کو بھی ہوئی تھی۔

تب راہل گاندھی بھارت جوڑو نیا یاترا پر تھے اور وہ یاترا روک کر اس سماعت پر پہنچے۔ 20 فروری کو عدالت نے راہل گاندھی کو اس معاملے میں 25،000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دی تھی۔ سلطان پور بی جے پی لیڈر وجے مشرا نے راہل گاندھی کے خلاف 4 اگست 2018 کو ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ راہل نے 8 مئی 2018 کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران بنگلورو میں منعقدہ جلسہ عام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس وقت کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ کو قاتل کہا تھا۔ جب وجے مشرا نے یہ مقدمہ درج کیا تو وہ بی جے پی کے ضلع نائب صدر تھے۔ مقدمہ درج کرنے والے وجے مشرا کے وکیل کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے میں راہل گاندھی کے خلاف کافی ثبوت مل گئے تو راہل گاندھی کو 2 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ حالانکہ پچھلی سماعت میں عدالت نے راہل کو ضمانت دے دی تھی۔