دہلی:جشن آزادی کے پیش نظر ڈرون پر پابندی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-08-2024
دہلی:جشن آزادی کے پیش نظر ڈرون پر پابندی
دہلی:جشن آزادی کے پیش نظر ڈرون پر پابندی

 

نئی دہلی:15 اگست کو دہلی میں دہشت گردانہ حملے کے امکان کو لے کر حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کے تحت دارالحکومت میں پیرا گلائیڈرز، پیرا موٹرز، ہینگ گلائیڈرز، یو اے وی، یو اے ایس، مائیکرو لائٹ ایئر کرافٹ، ہاٹ ایئر غبارے، پیرا جمپنگ اور ڈرونز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ پابندی 15 دن کے لیے لگائی گئی ہے۔ جو کہ 2 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گا۔

دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے اپنے حکم میں کہا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یوم آزادی پر دہلی پولیس الرٹ موڈ میں آتی ہے۔ آنے والے وقت میں دہلی میں سخت تحقیقاتی مہم اور سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ زمین سے آسمان تک پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات ہیں۔ ہر بار دہلی پولیس یوم آزادی سے پہلے بھیڑ والے علاقوں کی جانچ کرتی ہے۔

اس کام کے لیے پولیس کی بڑی ٹیم تعینات ہے۔ لال قلعہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر سے لوگ دہلی میں جمع ہوتے ہیں۔ ایسے میں سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔