دہلی: تین مقامات پر جھگیوں میں لگی آگ،دوہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2025
دہلی: تین مقامات پر جھگیوں میں لگی آگ،دوہلاک
دہلی: تین مقامات پر جھگیوں میں لگی آگ،دوہلاک

 



نئی دہلی:روہنی سیکٹر 17 کی ایک جھگی میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے آس پاس موجود ایک درجن سے زائد جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ تلاشی کے دوران دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اور تلاشی کا عمل ابھی جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ گاڑیوں پر دیر سے پہنچنے کا الزام لگایا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی کے شکّرپور تھانہ علاقے میں واقع آئی ٹی او کے قریب جنگل میں اتوار دوپہر کو زبردست آگ لگ گئی۔ دہلی فائر سروس کے حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

گیتا کالونی فائر اسٹیشن کے سب آفیسر بھیم سین نے اے این آئی کو بتایا کہ انہیں دوپہر 12:07 بجے لکشمی نگر سے آئی ٹی او کی طرف جانے والے راستے پر درختوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ انہوں نے کہا: تین گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔