بنگال، کیرالہ کے بلوں کی عدم منظوری: مرکز کو سپریم کورٹ کا نوٹس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2024
بنگال، کیرالہ کے بلوں کی عدم منظوری: مرکز کو سپریم کورٹ کا نوٹس
بنگال، کیرالہ کے بلوں کی عدم منظوری: مرکز کو سپریم کورٹ کا نوٹس

 

نئی دہلی۔ مرکز کو سپریم کورٹ کا نوٹس سپریم کورٹ نے آج بنگال اور کیرالہ میں مختلف بلوں کی عدم منظوری کے سلسلے میں مرکز کے سکریٹریوں اور گورنروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے دونوں ریاستی حکومتوں کی الگ الگ درخواستوں پر گورنروں کے سکریٹریوں سے بلوں کو منظور نہ کرنے اور انہیں صدر کے پاس غور کے لیے بھیجنے کے خلاف جواب طلب کیا ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارید والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے مرکزی وزارت داخلہ کے سکریٹریوں اور دونوں گورنروں کو نوٹس جاری کیا۔ سینئر وکیل کے کے وینوگوپال نے، کیرالہ کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ وہ صدر کے غور کے لیے بل بھیجنے کے گورنر کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں۔

اسی طرح سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی اور جیدیپ گپتا نے مغربی بنگال کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی معاملہ سپریم کورٹ میں درج ہوتا ہے تو گورنر کا دفتر صدر کو بل بھیجتا ہے۔