نئی دہلی: ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عید (عید الفطر) کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی عید کے لیے بے حد پرجوش ہے۔ رمضان کے مقدس مہینے کے بعد عید الفطر منائی جاتی ہے۔ یہ دن مسلمانوں کے لیےخاص ہے۔
اہم بات یہ رہی کہ مختلف شہروں میں ہندووں نے نماز عید کے لیے جانے والے مسلمانوں پر پول برساے۔، جس نے ایک بار پھر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا بول بالا کردیا
سنبھل میں عیدگاہ میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد لوٹ رہے لوگوں پر ایک مسلم شخص نے پھول برساکر عید کی دلی مبارکباد دی، جس سے اس موقع پر جشن کا ماحول اور بھی خوشگوار ہوگیا۔ پھول برسارہے ایک مقامی رہائشی کہتے ہیں، "آج، 30 دنوں کے روزے رکھنے کے بعد، میرے مسلمان بھائی عید کی نماز ادا کرنے کے لیے عیدگاہ جا رہے ہیں۔ میں نے عیدگاہ میں نماز کے لیے آنے والوں پر پھول برسائے ہیں۔
UP : संभल में नमाजियों पर फूलों की वर्षा की गई #Sambhal | #EidMubarak | #Eid2025 | #EidCelebration | Eidi | Sambhal pic.twitter.com/8Ga17ie6gw
— News24 (@news24tvchannel) March 31, 2025
جے پور میں بھی نماز عید سے قبل اور بات ہندوؤں نے نمازیوں پر پھول نچھاور کیے اور کہا کہ یہ ہماری محبت کی علامت ہے جو ہمیشہ برقرار رہے گی
Hindus showering flower petals on Muslims celebrating Eid in Jaipur, Rajasthan.
— Roshan Rai (@RoshanKrRaii) March 31, 2025
This is the biggest nightmare of BJP, this is the India they fear because there is no place for BJP in such an India.
Most beautiful video of the day. #EidMubarak
pic.twitter.com/GVNV40u2rW
آج صبح سے ہی مساجد میں نماز عید ادا کی ، بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب نے مساجد میں نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھے گئے
راجدھانی میں سخت سیکیورٹی اقدامات تھے شمالی ضلع کی پولیس ڈرون کے ذریعے دہلی کے اندرلوک علاقے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عیدگاہ اور مساجد کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔ نماز کے بعد لوگ خوشی سے ایک دوسرے سے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دے رہے تھے
مودی نے دی مبارک باد
صدر سے لے کر وزیر اعظم اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین تک سبھی نے اہل وطن سے کہا کہ عید محبت اور بھائی چارے کی علامت ہے اور عوام سے اسے مل کر منانے کی اپیل کی,پی ایم مودی نے بھی ہم وطنوں کو عید کی مبارکباد دی اور اپنی پوسٹ میں لکھا، عید الفطر کی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ تہوار ہمارے معاشرے میں امید، ہم آہنگی اور مہربانی کے جذبے کو بڑھائے۔ آپ کو آپ کی تمام کوششوں میں خوشی اور کامیابی کی خواہش، عید مبارکا-اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو ریاست کے لوگوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس تہوار پر سبھی کو خیر سگالی اور سماجی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔
اس کے ساتھ ہی اسلامک سنٹر آف انڈیا کے مولانا خالد رشید فرنگی نے بھی اہل وطن کو عید کی مبارکباد دی۔ فرمایا عید کا دن روزہ داروں کے لیے اللہ کی طرف سے انعام ہے۔ اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی اور تحفظ کے لیے بھی دعا کریں۔
چنئی تمل ناڈو میں، پیر کے روز عید کے موقع پر خصوصی نماز ادا کرنے کے لیے ریاست بھر کی مساجد اور مخصوص جگہوں پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوئی۔
#WATCH | Tamil Nadu | People offer namaz in Trichy on the occasion of #EidAlFitr pic.twitter.com/8iuQUkoumt
— ANI (@ANI) March 31, 2025
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ تہوار خوشی سے منایا جا رہا ہے اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے تریچی میں بھی عید کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد سڑک پر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھی گئی۔ ڈرون سے لی گئی اس تصویر میں ہزاروں لوگ نماز ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کی تصویر میں مرد و خواتین سڑکوں پر کافی دور تک نماز ادا کرتے نظرآئے