ڈی آر ڈی او نے اوڈیشہ کے ساحل پر اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کی کامیابی کےساتھ تجربہ کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2023
ڈی آر ڈی او نے اوڈیشہ کے ساحل پر اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کی کامیابی کےساتھ تجربہ کیا
ڈی آر ڈی او نے اوڈیشہ کے ساحل پر اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کی کامیابی کےساتھ تجربہ کیا

 

 نئی دہلی، دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے 7 جون 2023 کو اوڈیشہ کے ساحل پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے نئے جدید بیلسٹک میزٓئل اگنی پرائم کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا

میزائل کے تجربے کے دوران سبھی اہداف کا کامیابی کے ساتھ مظاہرہ دیکھنے کو ملا میزائل کےی تین کامیاب آزمائشی پروازوں کے بعد استعمال کرنے والوں کی جانب سے یہ ماقبل شمولیت عمل میں لایا جانے والا اولین شبینہ لانچ تھا۔آزمائشی پروا ز سے نظام کی ایکیوریسی اور معتبریت بھی ثابت ہوتی ہے۔راڈار ، ٹیلی میٹری اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم جیسے رینج انٹسرومینٹیشن مختلف مقامات نیز ٹرمینل پوائنٹ پر دو ڈاؤن رینج جہازوں پر تعینات کئے گئے تھے تاکہ وہیکل کے تمام سفر کا احاطہ کرتے ہوئے پرواز کے اعدادوشمار جمع کئے جاسکیں۔

ڈی آر ڈی او اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسروں نے اگنی پرائم بیلسٹک میزائل کی کامیاب آزمائشی پرواز کا نظارہ کیا ، جس نے اس نظام کو مسلح افواج میں شامل کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئے اور جدید طر زکے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کی کامیاب آزمائشی پروا زکے لئے ڈی آر ڈی او اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے اور اگنی پرائم کی روا یتی کارکردگی کے لئے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔ دفاع کے محکمے آر اینڈ ڈی کے سکریٹری تحقیق وترقی اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے ڈی آر ڈی او کی لیباریٹریوں کی ٹیموں کی جانب سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی ہے اور میزائل کی آزمائش میں شامل استعمال کنند گان کی بھی ستائش کی ہے