نئی دہلی :انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتوکا استقبال کرتے ہوئے، ، وزیر عظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے ایک ریمارک میں کہا کہ ہندوستان-انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ انڈونیشیا ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکز ہے اور ہندوستان انڈونیشیا کی برکس رکنیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انڈونیشیا اور ہندوستان نے ہفتہ کو ثقافت، صحت، سمندری، سیکورٹی اور ڈیجیٹل شعبوں کا احاطہ کرنے والے وسیع معاہدوں پر دستخط کئے۔اتوار کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل دستخط کی تقریب انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دیکھی۔صدر پرابوو نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان کے ساتھ اپنی اقتصادی شراکت داری کو تیز کرے گی اور طویل مدت کے لیے تعاون کو ترجیح دے گی۔ ہم نے مشترکہ دلچسپی کے کئی اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں ہم تعاون کی سطح کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔پرابوو نے برکس کا رکن بننے کے عمل کے ذریعے انڈونیشیا کی حمایت کے لیے ہندوستان کا شکریہ بھی ادا کیا- ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی معیشتوں کا بلاک "عالمی استحکام اور علاقائی تعاون کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔پرابوو کے ریمارکس سے پہلے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ملک دفاعی مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کو بہتر بنانے میں مل کر کام کریں گے۔
ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ میں،جناب مودی نے لکھا:
We discussed ways to deepen India-Indonesia relations in areas such as security, defence manufacturing, trade, FinTech, AI and more. Sectors like food security, energy and disaster management are also areas where we look forward to working closely. pic.twitter.com/wyYcSPtuYr
— Narendra Modi (@narendramodi) January 25, 2025