کرناٹک:خواتین کے لئےسرکاری بسوں میں مفت سفر کا آغاز

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2023
کرناٹک:خواتین کے لئےسرکاری بسوں میں مفت سفر کا آغاز
کرناٹک:خواتین کے لئےسرکاری بسوں میں مفت سفر کا آغاز

 

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی نے شکتی اسکیم کا آغاز کیا۔ کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے آج ریاست میں شکتی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت خواتین ریاستی حکومت کی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔ کرناٹک انتخابات کے دوران کانگریس کی طرف سے دی گئی 5 ضمانتوں میں سے یہ پہلی ضمانت ہے جو لاگو ہو چکی ہے۔

سی ایم سدارامیا اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے۔ شیوکمار نے آج 'شکتی یوجنا' کے تحت کے ایس آرٹی سی اور بی ایم ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ کئی دیگر وزراء بھی نظر آئے۔