خالصتانی گروپ آپس میں ٹکرارہے ہیں، انٹیلی جینس ایجنسیوں کو شک

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-07-2023
خالصتانی گروپ آپس میں ٹکرارہے ہیں، انٹیلی جینس ایجنسیوں کو شک
خالصتانی گروپ آپس میں ٹکرارہے ہیں، انٹیلی جینس ایجنسیوں کو شک

 

نئی دہلی: خالصتان ٹائیگر فورس کے کمانڈر ہردیپ سنگھ ننجر، عمر- 45 سال، انعام- 10 لاکھ۔ این آئی اے کی مفرور فہرست میں شامل ننجر کا 18 جون کو رات 8.30 بجے کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اسے شہر میں ایک گرودوارے کے باہر دو موٹر سائیکل سوار افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسی طرح 6 مئی کو خالصتان کے حامی پرمجیت سنگھ پنجواڑ کو پاکستان میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ دونوں کو کیوں مارا گیا اس کی تفتیش جاری ہے، لیکن ننجر کے معاملے کی نگرانی کرنے والی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ خالصتان کی حامی تنظیمیں ایک دوسرے سے تصادم میں ہیں۔

یہ قتل اسی کا نتیجہ ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ننجر کو رپودمن ملک کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے قتل کیا گیا تھا۔ رپودمن سنگھ 1985 میں ایئر انڈیا بم دھماکے کیس میں ملزم تھا۔ اسے 14 جولائی 2022 کو وینکوور میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کا شک ہردیپ سنگھ ننجر پر تھا۔ ہردیپ سنگھ ایک گوردوارے کا سربراہ تھا۔ جولائی 2022 میں این آئی اے نے انہیں مفرور قرار دیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ اسے اپنی ہی تنظیم کے لوگوں سے خطرہ تھا۔ حکام کے مطابق رپودامن ملک کی حمایت کرنے والا خالصتانی گروپ ننجر کے قتل میں ملوث ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ننجر کو ملک کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک اہلکار نے بتایا، "اس وقت خالصتانی تنظیموں کے درمیان تعلقات میں کافی انتشار چل رہا ہے۔

گزشتہ چند دنوں کے واقعات سے لگتا ہے کہ قتل و غارت کا یہ سلسلہ طویل عرصے تک جاری رہے گا۔ رپودمن سنگھ ملک 80 کی دہائی سے خالصتانی تنظیموں سے وابستہ تھ۔ اس نے 17 جنوری 2022 کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا، جس میں سکھ برادری کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔