سرینگر/نئی دہلی
جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالکل قریب واقع سماری گاؤں، جو ہندوستان کی جمہوریت میں پہلے ووٹنگ مرکز (بوتھ نمبر-1) کے طور پر اپنا نام درج کرا چکا ہے، اب تاریخ کے ایک اور اہم باب کا گواہ بن گیا ہے۔ یہاں کے لوگ اب 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں — اور یہ ممکن ہوا ہے ہندوستانی فوج اور پونے کی اسیم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چلائے گئے شمسی توانائی کے منصوبے کے ذریعے۔ کرنہ گھاٹی میں واقع سماری گاؤں کا جغرافیہ جتنا حساس ہے، اتنی ہی مشکلات یہاں کے لوگ برسوں سے جھیلتے آ رہے تھے۔
گاؤں کا ایک حصہ پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر (پی او کے) کی سرحد سے لگا ہوا ہے، جس سے یہ علاقہ اسٹریٹجک اور سماجی لحاظ سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ کرنل سنتوش مہادک کی یاد میں شمسی توانائی سے روشن ہوا سرحدی گاؤں فوج کی چنار کور اور اسیم فاؤنڈیشن نے مل کر گاؤں میں چار سولر کلسٹر قائم کیے ہیں، جو اب اس دشوار گزار علاقے کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کی ضمانت دیتے ہیں۔
گاؤں میں کل 53 گھر ہیں جن میں 347 افراد رہتے ہیں — اور اب ان سب گھروں میں شمسی توانائی سے چلنے والی بجلی دستیاب ہے۔ بچوں کی تعلیم آسان، صحت میں بہتری، روزگار کو فروغ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے گاؤں کے لوگ طویل عرصے سے اندھیرے میں جینے پر مجبور تھے۔ بچوں کو رات میں پڑھنے میں مشکل ہوتی تھی، موبائل فون چارج کرنا مشکل تھا اور روزگار کے مواقع بھی محدود تھے۔ اب یہ گاؤں رات میں بھی روشنی سے جگمگا رہا ہے۔
بجلی آنے سے بچوں کی تعلیم میں بہتری آئی ہے، نوجوان آن لائن تعلیم اور روزگار کے مواقع سے جڑ پائے ہیں، اور خواتین بھی گھریلو کام آسانی سے انجام دے پا رہی ہیں۔ ایل پی جی کنیکشن نے بدلی زندگی، بیماریوں میں کمی بجلی کے ساتھ ساتھ گاؤں میں ہر گھر کو ڈبل برنر چولہے کے ساتھ نیا ایل پی جی کنکشن بھی دیا گیا ہے۔ اس سے لکڑیاں جلانے کی مجبوری ختم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں گھروں میں دھوئیں سے ہونے والی بیماریوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ایک مقامی خاتون نے بتایا، اب ہمیں روز جنگل جا کر لکڑیاں نہیں لانی پڑتیں۔ کھانا جلدی اور صاف ستھری طریقے سے بن جاتا ہے۔ بچوں کی طبیعت بھی اب کم خراب ہوتی ہے۔ یہ تاریخی منصوبہ شوریہ چکر ایوارڈ یافتہ (بعد از مرگ) کرنل سنتوش مہادک کے نام منسوب کیا گیا ہے۔ کرنل مہادک نے نومبر 2015 میں کپواڑہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی یاد میں یہ پروجیکٹ قوم کے نام اُجالا کے طور پر جانا جا رہا ہے۔
سماری بنا مثالی ماڈل، سرحدی گاؤں کے لیے تحریک سماری گاؤں اب صرف بھارت کے پہلے ووٹنگ مرکز کی علامت نہیں، بلکہ سرحدی علاقوں کی ترقی اور خود کفالت کا ایک ماڈل بن چکا ہے۔ یہ منصوبہ ثابت کرتا ہے کہ اگر حکومت، فوج اور سماجی ادارے مل کر کام کریں، تو دنیا کے سب سے دشوار گزار علاقوں میں بھی روشنی اور ترقی لائی جا سکتی ہے۔