اداکارہ نورہ فاتحی سے پولس اور ای ڈی کی طویل پوچھ تاچھ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-09-2022
اداکارہ نورہ فاتحی سے پولس اور ای ڈی کی طویل پوچھ تاچھ
اداکارہ نورہ فاتحی سے پولس اور ای ڈی کی طویل پوچھ تاچھ

 

 

نئی دہلی: فلم اداکارہ نورہ فاتحی سے دہلی پولیس نے سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ روپے کی وصولی کے معاملے میں تقریباً 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے نورہ فاتحی سے پوچھ گچھ کی۔

اس معاملے میں اب 12 ستمبر کو جیکولین سے دہلی پولیس پوچھ گچھ کرے گی۔ منی لانڈرنگ کے زاویے سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ-ای ڈی نے بھی سکیش چند شیکھر اور فلم اداکارہ نورہ فاتحی سے پوچھ گچھ کی تھی۔ یہ انکوائری بھی چارج شیٹ کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی نے بھی اسی طرح دونوں کو آمنے سامنے بٹھا کر گھوٹالے سے جڑے کئی راز جاننے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق جب نورہ سے پوچھا گیا کہ وہ کبھی سکیش سے ملی ہیں یا بات کی ہے تو ان کا جواب تھا ’نہیں‘ سکیش نے اس سوال کا جواب ’ہاں‘ میں دیا۔

سکیش کے نورہ اور ان کے خاندانی دوست بوبی خان کوبی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دینے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔ان سے دوسرے مہنگے تحائف کے بارے میں بھی سوالات پوچھے گئے۔ واضح ہوکہ نورہ ایک معروف ڈانسر ہیں جو کنیڈا کی شہری ہیں اور مراکش کی رہنے والی ہیں