مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پیارے ضیا خان نے عہدہ سنبھالا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2024
مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پیارے ضیا خان نے عہدہ سنبھالا
مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پیارے ضیا خان نے عہدہ سنبھالا

 

ممبئی: ممبئی میں مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے دفتر میں ایک تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں راہل نارویکر(اسپیکر مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی)، وزیر برائے اقلیتی امور و اوقاف عبدالستار عبدالنبی نے شرکت کی اوراجتماع سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں پیارے ضیاء خان کو اقلیتی کمیشن کا چیئر مین منتخب کیا گیا۔

awaz

اس تقرری  کو حاضرین نےسراہا اور نئے چیئر مین کی دیانتداری اور وژن کے ساتھ قیادت کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ڈاکٹر چیتن کھراج ڈیدھیا کو مہاراشٹر ریاستی اقلیتی کمیشن کا نائب چیئرمین منتخب کیا گیا۔ تقریب میں شامل لوگوں نے پیارے ضیا خان سے اپیل کی کی اسکالر شپ اور روزگار سے متعلق جو پروگرام چل رہے ہیں انہیں جاری رکھیں تاکہ اقلیتی طبقات اور معاشی طور پر کمزورلوگوں کا بھلا ہوسکے۔

اپیل کی گئی کہ مستحق طلباء کے لیے نئے اسکالرشپ پروگرام، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے اورپورے مہاراشٹر میں پھیلایا جائے۔ اس پروگرام میں درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی سید سلمان چشتی اور چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید افشاں چشتی اور شیخ عبدالواسع چشتی نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور دعائوں سے نوازا۔ حاجی سید سلمان چشتی نے پیارے ضیاء خان کی تعریف کرتے ہوئے ہنر مند اقلیتوں ، اماموں، حافظوں اور مذہبی اسکالرز کی ترقی پر زور دیا۔ سلمان چشتی نے مختلف کمیونٹیز کے درمیان امن اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے بین المذاہب مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کاروں اور اسٹارٹ اپ اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے کی سخت ضرورت ہے جس سے اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جاسکے۔ ریاستی اور مرکزی حکومت کی متعدد اسکیموں کے تحت صحت کی دیکھ بھال اور سماجی بہبود بھی اولین ترجیح پر ہے، خاص طور پر منشیات کی لت کے خلاف جنگ سے نمٹنا۔ تقریب کا اختتام ایک عشائیہ کے ساتھ ہوا۔