کیجریوال کے خاندان سے ممتا بنرجی کی ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2024
کیجریوال کے خاندان سے ممتا بنرجی کی ملاقات
کیجریوال کے خاندان سے ممتا بنرجی کی ملاقات

 

نئی دہلی : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اروند کیجریوال کے والدین سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران سی ایم ممتا بنرجی نے اروند کیجریوال کے والدین کے پاؤں چھوئے اور آشیرواد لیا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی راگھو چڈھا بھی موجود تھے۔

اس میٹنگ کے بعد عام آدمی پارٹی کی طرف سے پارٹی کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس میں ممتا بنرجی اور سنیتا کیجریوال کی ملاقات پر عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ہندوستان ڈکٹیٹر کی مخالفت میں متحد ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ممتا بنرجی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی پر حملہ کرتی رہی ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کئی مواقع پر ایک دوسرے کے حق میں بولتے رہے ہیں۔

ایم پی راگھو چڈھا کا کہنا ہے، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کیجریوال کی اہلیہ اور والدین سے ملنے کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر گئیں۔وہ اروند کیجریوال کی صحت کے بارے میں فکر مند تھیں۔انہوں نے یہ پیغام دیا کہ جدوجہد کی اس گھڑی میں وہ آپ اور اروند کیجریوال کے ساتھ کھڑی ہیں۔