الیکشن کمیشن کی پابندی کےخلا ف ممتا بنرجی کادھرنا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2021
ممتا بنرجی کا دھرنا
ممتا بنرجی کا دھرنا

 

 

کولکتہ 13اپریل (یو این آئی)کل رات وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر الیکشن کمیشن کے ذریعہ پابندی عاید  کی تھی ۔آج اس فیصلے کے  خلا ف کلکتہ کے گاندھی مورتی پر ممتا بنرجی کئی گھنٹے دھرنے پر بیٹھی رہیں کل رات الیکشن کمیشن نے شام 8بجے سے آج رات 8بجے تک 24گھنٹے کےلئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عاید کردی تھی۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو غیر جمہوری اور غیر آئینی بتاتے دھرنے پربیٹھنے کا اعلان کردیا ۔ممتا بنرجی نے آج صبح 9.40بجے فوج سے اجازت مانگی ۔تاہم فوج انتظامیہ نے کہا کہ اتنی جلدی میں اجازت دینا ممکن نہیں ہے ۔ ممتا بنرجی نے 12دوپہر دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا تھا۔لیکن ممتا بنرجی نے آدھے گھنٹے پہلے دھرنے کی جگہ پر پہنچ گئی تھی ۔ممتا بنرجی کی سیکورٹی کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولس اہلکار موقع پر موجود تھے۔الیکشن کمیشن کی پابندی کی وجہ سے ممتا بنرجی دھرنے کے مقام پر تنہا بیٹھیں ۔ممتا بنرجی تک میڈیا کی رسائی پر پابندی عاید کی گئی تھی۔تاہم میڈیا اہلکار بڑی تعداد میں دھرنے سے تھوڑی دور ی پر کھڑے ہوئے تھے ۔ ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھ کر ڈرائنگ کررہی تھیں ۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی کل کوچ بہار کے شیتل کوچی نہیں جائیں گی۔جہاں وہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والے تھیں ۔تاہم ممتا بنرجی اسپتال جاکر زخمیوں سے بات کریں گی ۔