دنیا بھر کے 25 کروڑ لوگ یوگا ڈے میں کریں گے شرکت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-06-2022
   دنیا بھر کے 25 کروڑ لوگ یوگا ڈے میں کریں گے شرکت
دنیا بھر کے 25 کروڑ لوگ یوگا ڈے میں کریں گے شرکت

 

 

آواز دی  وائس،نئی دہلی

آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 21 جون کویوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کرناٹک کے میسور محل میدان میں اجتماعی پر یوگا پروگرام کی قیادت کریں گے۔

مسٹر سونووال نے کہا کہ اس پروگرام میں ان کے ساتھ 1500 لوگ بھی یوگا کریں گے۔

یہ تقریب دو سال کے وقفے کے بعد کورونا وبا کی وجہ سے جسمانی طور پر منعقد کی جارہی ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سونووال نے کہا کہ اس سال کے ’ یوگا کے بین الاقوامی دن‘ کی تقریبات کی تھیم’یوگا فار ہیومینٹی‘ ہے اور دنیا بھر میں تقریباً 25 کروڑ افراد کی مختلف پروگرام میں شرکت کی امید ہے۔

یوگا ڈے کی شاندار تقریب کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم نے 6 مئی کو تمام سرپنچوں یا گاؤں کے سربراہوں کو ہندی میں ایک خط لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آیوش کے سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام چیف سکریٹریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے خط کا ریاست کی مقامی یا علاقائی زبان میں ترجمہ کرانے کی سہولت فراہم کریں اور اسے ضلع کلکٹروں کے ذریعے گاؤں کے سربراہوں تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خط کا ایک ’یو آر ایل‘ بھی پنچایتی راج کی وزارت نے ایس ایم ایس کے ذریعے گاؤں کے سربراہوں کو بھیجا ہے۔