نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو حیدرآباد ہاؤس میں ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن کا گرمجوشی سے استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو تقویت دینے کے لیے اہم دو طرفہ بات چیت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ٹویٹر پر کہاکہ"ہندوستان-ویتنام کی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس میں ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔"