پہلگام حملہ: نزاکت نے بچائی چھتیس گڑھ کے 11 سیاحوں کی جان بچائی۔

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2025
پہلگام حملہ: نزاکت  نے بچائی چھتیس گڑھ کے 11 سیاحوں کی جان بچائی۔
پہلگام حملہ: نزاکت نے بچائی چھتیس گڑھ کے 11 سیاحوں کی جان بچائی۔

 



 نئی دہلی:  جنوبی کشمیر کے پہلگام کے بائیسرن ویلی میں ہونے والے سفاک دہشت گرد حملے کے بعد جب وادی مہلک خاموشی میں ڈوب گئی، جس میں 25 سیاح اور ایک مقامی گھوڑے بان کی جان گئی، تو سوشل میڈیا پر کئی مقامی کشمیری ہیروز کی دل دہلا دینے والی کہانیاں سامنے آنے لگیں۔

جب کشمیری عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال غصے اور احتجاج کا مظاہرہ کیا، اور مہمانوں کے تابوتوں میں واپس جانے پر شدید غم کا اظہار کیا، تو انہی میں ایک پرامید اور حوصلہ افزا کہانی نزاکت علی کی بھی ہے — جو ایک مقامی کپڑے کے تاجر ہیں اور جنہوں نے 11 سیاحوں کی جان بچائی۔

چھتیس گڑھ کے شہر چرمیری سے تعلق رکھنے والے چار دوست — کلدیپ ستھاپک، شیو انش جین، ہیپی بدھوان، اور اروِند اگروال — اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس دور دراز وادی کی ٹھنڈی ہواؤں اور خوبصورتی کا لطف اٹھا رہے تھے کہ اچانک دہشت گردوں کی گولیوں کی گونج سنائی دی۔

افراتفری مچ گئی، سیاح ادھر ادھر بھاگنے لگے، اور کئی لوگ ایسے راستے پر پھنس گئے جہاں دونوں طرف خطرہ محسوس ہو رہا تھا۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ کون سا راستہ محفوظ ہے، تبھی مقامی تاجر نزاکت علی ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

نزاکت نے حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر قیادت سنبھالی اور سیاحوں کو ایک محفوظ مقام کی طرف لے گئے۔نزاکت علی ہر سال سردیوں میں چرمیری جاتے ہیں جہاں وہ کپڑے فروخت کرتے ہیں، اور وہ ان خاندانوں کو جانتے تھے۔

یہی تعلق اُن چار دوستوں کو کشمیر لے آیا، اور نزاکت پر ان کے اعتماد نے انہیں پہلگام کی طرف کھینچا۔مقامی بی جے پی کونسلر پُوروہ ستھاپک اور ان کے تین کمسن بچے بھی اُن افراد میں شامل تھے جنہیں نزاکت نے بچایا۔

جب ہر کوئی اپنی جان بچانے کی جدوجہد میں مصروف تھا، نزاکت علی نے صبر، حاضر دماغی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے تمام 11 سیاحوں کو ایک ایک کر کے سڑک سے ہٹا کر محفوظ لاج تک پہنچایا۔ صرف یہی نہیں، بلکہ حملے کے فوراً بعد انہوں نے فوج کی مدد سے سیاحوں کو ایک ہوٹل میں محفوظ جگہ منتقل کیا۔

کلدیپ ستھاپک کے ماموں راکیش پراسر نے میڈیا کو بتایا، "جب حملہ ہوا تو ہمارے خاندان میں تین بچے بھی تھے۔ ہم سب بہت خوفزدہ تھے، لیکن نزاکت نے سب کو بحفاظت نکالا۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں۔شیو انش جین کی والدہ نے بھی کہا، "ہمارا بیٹا، بہو اور پوتا محفوظ ہیں۔ میں یہ سوچ کر ہی کانپ جاتی ہوں کہ اگر نزاکت نہ ہوتے تو کیا ہوتا۔"