’کشمیرفائلز‘ کے بعد اب ’دلی فائلز‘

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2022
’کشمیرفائلز‘ کے بعد اب ’دلی فائلز‘
’کشمیرفائلز‘ کے بعد اب ’دلی فائلز‘

 


آواز دی وائس :: فلم 'دی کشمیر فائلز' اب بھی سرخیوں میں ہے۔ متنازعہ فلم کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری اس بحث کا مرکزی کردارہیں۔ 'کشمیر فائلز' نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے۔  بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم مسلم مخالف ہے اور یہ سماج کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ تنازعہ اور وویک اگنی ہوتری کا رشتہ برسوں پرانا ہے۔ اس سے قبل ان کی فلم 'تاشقند فائلز' کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ مگر اب ایک بڑی خبر یہ ہے کہ چھوٹے بجٹ کی متنازعہ فلم دی کشمیر فائلز کی ریکارڈ توڑ کمائی کے بعد ہدایت کار وویک رنجن اگنی ہوتری نے اب اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔

 جی ہاں! دی کشمیر فائلز کے بعد وویک رنجن اگنی ہوتری دی دہلی فائلز بنائیں گے۔  اس کا اعلان خود وویک رنجن اگنی ہوتری نے ٹویٹ میں اپنی نئی فلم کے ٹائٹل کے ساتھ کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا- میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کشمیر فائلز بنائی ہیں۔ گزشتہ 4 سال سے ہم نے پوری اخلاص کے ساتھ محنت کی۔ لوگوں کو کشمیری ہندوؤں کے ساتھ ہونے والی نسل کشی اور ناانصافی کے بارے میں بتانا بہت ضروری ہے۔ اب میری نئی فلم پر کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اس کے بعد ہدایت کار نے ایک اور ٹویٹ میں اپنی آنے والی فلم کی معلومات شیئر کیں۔

کشمیری پنڈتوں کے اخراج کے موضوع پر مبنی فلم 'کشمیر فائلز' باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔ 1990 کی دہائی میں کشمیری پنڈتوں کو جموں و کشمیر سے اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔ وویک اگنی ہوتری کی ٹیم اس واقعہ کو اسکرین پر لے آئی ہے۔ کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے بعد بنی اس فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی تنازعات بڑھنے لگے ہیں۔

 بتادیں کہ فلم 'دی کشمیر فائلز' ریلیز کے دوسرے ہفتے میں 200 کروڑ کلب میں داخل ہوگئی ہے۔

وویک کے اس فلم کے اعلان کے بعد لوگوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کے ردعمل دیکھے جا رہے ہیں اور بہت سے لوگ وویک سے پوچھ رہے ہیں کہ دی دہلی فائلز میں کیا نظر آئے گا۔ بہت سے صارفین اپنے آپ سے یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ شاید دہلی فائلز میں سی ایم اروند کیجریوال کو دکھایا جائے گا۔ کچھ لوگوں نے وویک اگنی ہوتری کو نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

I thank all the people who owned #TheKashmirFiles. For last 4 yrs we worked very hard with utmost honesty & sincerity. I may have spammed your TL but it’s important to make people aware of the GENOCIDE & injustice done to Kashmiri Hindus.

اگلی ٹویٹ میں وویک اگنی ہوتری نے نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے لکھا۔ وویک اگنی ہوتری کے اس نئے پروجیکٹ کے بارے میں جاننے کے بعد لوگوں کا تجسس بڑھ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کے ردعمل کو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ وویک اگنی ہوتری دی دہلی فائلز میں کیا دکھانے جا رہے ہیں۔ بہت سے صارفین یہ توقع کر رہے ہیں کہ دہلی فائلز میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دکھایا جائے گا۔

اس لیے کچھ لوگوں نے وویک اگنی ہوتری کو نئے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے تاشقند فائلز فلم بنائی تھی جو سال 2019 میں آئی تھی۔ اس فلم کے ذریعے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی موت کا راز کھولنے کی کوشش کی گئی۔ فلم کو ملا جلا ردعمل ملا۔ وویک اگنی ہوتری کو اس فلم کے لیے دو نیشنل ایوارڈ ملے۔