نئی دہلی/ آواز دی وائس
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی حکومت نے پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے کئی بڑے فیصلے لیے۔ سب سے اہم فیصلہ اٹاری چیک پوسٹ کو فوری طور پر بند کرنے کا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس وی ای ایس ویزا پر ہندوستان آنے والے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ہندوستان چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔
پاکستانی شہری واپس لوٹ رہے ہیں
مودی سرکار کے فیصلے کے بعد امرتسر کے اٹاری واہگہ بارڈر پر کئی پاکستانی شہریوں کی واپسی دیکھی گئی۔ جب ان میں سے ایک محمد جمیل نے کہا کہ میں اس حملے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اگر کسی کا خون بہایا جائے تو یہ غلط ہے چاہے وہ میرا ہو یا کسی اور کا۔ دل سب کے سینے میں ایک جیسا دھڑکتا ہے۔ یہ کہہ کر اس نے اپنا پاسپورٹ دکھایا اور کہا کہ اب ہمیں دیر ہو رہی ہے اور جلدی چلے گئے۔ ایک اور پاکستانی سیاح کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی بات کا علم نہیں تھا، ہم سیر کے لیے ہندوستان آئے تھے اور ہماری واپسی کی تاریخ 22 اپریل تھی۔ لیکن اب اس حملے کے بعد اسے واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔