پہلگام دہشت گردانہ حملہ: وزیر اعظم کی زیر صدارت سی سی ایس میٹنگ،حکمت عملی پر ہوئی بات چیت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2025
پہلگام دہشت گردانہ حملہ: وزیر اعظم کی زیر صدارت سی سی ایس میٹنگ،حکمت عملی پر  ہوئی بات چیت
پہلگام دہشت گردانہ حملہ: وزیر اعظم کی زیر صدارت سی سی ایس میٹنگ،حکمت عملی پر ہوئی بات چیت

 



نئی دہلی:جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں پی ایم مودی کی صدارت میں سی سی ایس کی میٹنگ ہوئی، جو 2.30 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور کئی دوسرے موجود تھے۔ اس میٹنگ میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر گہرائی سے بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، جو پہلگام کے اپنے دورے سے واپس آئے، نے پی ایم مودی اور دیگر تمام سیاست دانوں کو پوری صورتحال سے آگاہ کیا

ڈھائی گھنٹے طویل سی سی ایس میٹنگ کے بعد وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور دیگر قائدین پی ایم او سے روانہ ہوگئے۔ تاہم، امت شاہ اب بھی پی ایم او میں ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی طے کی ہے۔ جس کا اثر آنے والے دنوں میں نظر آئے گا

اب وہ کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی کے اجلاس میں شامل ہو گئے ہیں۔ میٹنگ میں امت شاہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مکمل معلومات پی ایم مودی سمیت سبھی کو دیں گے۔ جس کے بعد سب سے بات چیت کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا

جانئے کہ سی سی ایس کیا ہے، جو سب اس کی میٹنگز میں شرکت کرتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ سی سی ایس یعنی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں پی ایم مودی کے ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر خارجہ ایس جے شنکر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال، کابینہ سکریٹری اور دفاعی سکریٹری بھی اس میٹنگ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ لوگ  سی سی ایس کے ممبر نہیں ہیں