مودی نے کارگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-07-2024
مودی نے کارگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
مودی نے کارگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

 

آواز دی وائس
پی ایم مودی کارگل وجے دیوس کی 25ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے 26 جولائی کو لداخ میں ہیں۔ وزیراعظم سب سے پہلے دراس پہنچے اور شہداء کو سلامی دی۔ اس سے قبل لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر بی ڈی مشرا نے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔
 ہند وستان نے 1999 میں پاکستان کے ساتھ جنگ ​​جیتی تھی۔ ہندوستان کی جیت کی 'سلور جوبلی' کے موقع پر کرگل ضلع کے دراس میں 24 سے 26 جولائی تک ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پی ایم مودی کارگل وار میموریل پہنچے اور کارگل وجے دیوس کی 25ویں سالگرہ کی یاد میں منعقد تقریب میں شرکت کی۔
 پی ایم مودی دراس بریگیڈ ہیلی پیڈ پر اترے، جہاں فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعظم 'شہید مارگ' (وال آف فیم) کا دورہ کریں گے۔ پی ایم مودی وزیٹر بک پر دستخط کریں گے اور کارگل جنگ کے نوادرات کے میوزیم کا معائنہ کریں گے۔ پی ایم مودی 'ویر نارس' (جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بیویوں) سے بھی بات چیت کریں گے اور ویر بھومی جائیں گے۔ اس کے ساتھ وہ ڈیجیٹل طور پر 'شنکو لا ٹنل' کا افتتاح کریں گے۔