پرائیویٹ حج کوٹا :حکومت اس معاملہ میں مداخلت کرے ۔شیخ ابوبکر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2025
پرائیویٹ حج کوٹا :حکومت اس معاملہ میں مداخلت کرے ۔شیخ ابوبکر
پرائیویٹ حج کوٹا :حکومت اس معاملہ میں مداخلت کرے ۔شیخ ابوبکر

 

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
سال رواں سعودی عرب کے ذریعہ نجی حج گروپ کے کوٹے میں کمی کے باعث تذبذب کے پیش نظر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے اپنے جاری مکتوب میں حکومت ہند سے مداخلت کرنے اور مسئلے کے حل تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔جس کے تحت ہندوستان سے نجی حج گروپ کے ذریعہ غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ شیخ ابوبکر احمد نے اپنے خط میں مرکز ی حکومت پر زور دیا ہے کہ غیر یقینی صورتحال پر پہل کرے اور مکمل پرائیویٹ کوٹہ بحال کرنے کے لئے سفارتی مداخلت کی کوشش کرے۔شیخ نے کہاکہ عازمین کی تمام سہولیت کو بحال کیا جائے تاکہ ملک کی نیک نامی متاثر نہ ہو۔شیخ نے کہاکہ حج کوٹے میں کمی کے باعث ہزاروں خاندان کو مالی اور جذباتی نقصان ہورہا ہے۔اس سے بڑی مشکلات پیدا ہ ہوسکتی ہیں۔کیونکہ نجی گروپ نے مختلف سفر وادوار مکمل کیا ہے لیکن ابھی تک بحال ہونے کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نجی حج گروپ کے کوٹے میں منیٰ میں جگہ کی کمی کے باعث سعودی حکومت نے مختص کئے گئے زونز منسوخ کردئے گئے جس کے تحت 80فیصد کمی کردی گئی ہے۔قبل ازیں شیخ ابوبکر احمد نے روڈ ٹو مکہ کیلئے بھی ہندوستان کی شمولیت پیش نظر وزیر اعظم کو خط لکھا تھا۔خبر ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستانی عازمین کیلئے دوبارہ حج پورٹل کھولا ہے۔ جس میں 10ہزار زائرین کے اضافے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔