گھریلو ملازمین کے حقوق کا تحفظ، سپریم کورٹ کی قانون بنانے کی سفارش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2025
گھریلو ملازمین کے حقوق کا تحفظ، سپریم کورٹ کی قانون بنانے کی سفارش
گھریلو ملازمین کے حقوق کا تحفظ، سپریم کورٹ کی قانون بنانے کی سفارش

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کو منظم کرنے کے لیے قانون بنانے کی سفارش کی ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ گھریلو ملازمین کے ریگولیشن اور تحفظ کے لیے قانونی اقدامات تجویز کرے۔ اس کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے۔

ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کمیٹی کو چھ ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ عدالت نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ کمیٹی کی سفارش کے بعد جلد قانون بنانے کی کوشش کرے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجول بھوئیاں کی ڈویژن بنچ نے گھریلو ملازمین سے متعلق ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے وزارت محنت اور روزگار اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ گھریلو ملازمین ایک ضروری افرادی قوت ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی قانون نہیں ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ گھریلو ملازمین آجروں اور ایجنسیوں کے استحصال، بدسلوکی اور اسمگلنگ کا شکار ہیں۔