بیگوسرائے اور نوادہ میں رحمانی تھرٹی کا داخلہ امتحان منعقد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  faridi@awazthevoice.in | Date 09-02-2025
بیگوسرائے   اور نوادہ میں رحمانی تھرٹی کا داخلہ امتحان منعقد
بیگوسرائے اور نوادہ میں رحمانی تھرٹی کا داخلہ امتحان منعقد

 

بیگوسرائے (جلیل القاسمی) مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے میدان میں مشہور و معروف ادارہ "رحمانی- 30 " کا داخلہ امتحان آج 9 فروی 2025 اتوار کو بیگوسرائے شہر کے قلب میں واقع امتحان مرکز: اختر میموریل اکیڈمی اور مرکزی دینی درسگاہ مدرسہ بدر الاسلام بیگوسرائے میں ضلع کنوینر رحمانی تھرٹی ایڈوکیٹ وصی الحق رحمانی کی قیادت میں صاف شفاف اور پرسکون ماحول میں منعقد ہوا۔ اس امتحان میں بیگوسرائے اور کھگڑیا ضلع کے آٹھویں اور دسویں جماعت کے 258 طلبا و طالبات نے بڑے ہی جوش و امنگ کے ساتھ شرکت کی، ان میں طالبات کی تعداد 86 تھی۔ یہ جانکاری ضلع کنوینر ایڈوکیٹ وصی الحق رحمانی نے پریس بیانیہ میں دی۔
انھوں نے کہا کہ رحمانی تھرٹی مفکر اسلام امیر شریعت سابع حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی رحمہ اللہ کا وہ انقلابی اور مثالی کارنامہ ہے، جس نے اپنے وقت کے بڑے بڑوں کی آنکھ کھول دی اور زمانے کے لئے نشان راہ اور سنگ میل ثابت ہوا اور آج بھی یہ ادارہ موجودہ امیر شریعت ثامن مفکر ملت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی کی سرپرستی اور انجینئر فہد رحمانی کی قیادت, شبانہ روز جہد مسلسل، جانکاہی و فکر مندی میں کامیابی کی نت نئی تاریخ رقم کر رہا ہے جو قابل ستائش اور قابل تقلید بھی ہے۔
اس امتحان کے کامیاب انعقاد میں ضلع کنوینر ایڈوکیٹ وصی الحق رحمانی کی سرگرم قیادت کے ساتھ گارڈنگ کی بحسن و خوبی فرائض انجام دینے والے مفتی محمد شبیر انور قاسمی نائب قاضی شریعت بیگوسرائے، محمد ظفر اقبال رحمانی، مفتی مناظر، قاری ارمان نظر الحق جامعی، مفتی مجاہد، سید وصی اکرم، صدف پروین، محترمہ مونا، شہباز الدین، مولانا پرویز عالم مظاہری، عمران الحق، سید شہاب، محمد تنویر، مولانا امداد اللہ قاسمی، حافظ مصلح الدین، حافظ اشتیاق، مولانا فضل اکبر، مولانا جرجیس اکرم، ماسٹر سید ابو بشر، فاروق اعظم رحمانی، محمد فخر الدین انصاری، مزمل حسین، ایڈوکیٹ اظہر بلیا، مفتی احسن قاسمی، پرنسپل اکیڈمی محترمہ فرحہ اختر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اختر وغیرہ کا اہم رول رہا۔ آخر میں ضلع کنوینر نے امتحان کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام ذمہ داران و ارکان، مساہمین و گارجین حضرات کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نوادہ میں بھی ہواٹیسٹ 
رحمانی فاؤنڈیشن مونگیر کی جانب سے رحمانی 30 انٹرنس ٹیسٹ نوادہ ضلعی سطح پر شتابدی پبلک اسکول نیوانصار نگر نوادہ میں زیر نگرانی مجلس العلماء ضلع نوادہ منعقد ہوا دس بجے سے ایک بجے تک صاف شفاف ماحول میں اختتام پذیر ہوا مجلس العلماء والامہ ضلع نوادہ کے سیکریٹری پروفیسر عتیق احمد اور شتابدی پبلک اسکول نیو انصار نگر نوادہ کے سیکریٹری جاوید اختر نے مشترکہ طور پر بتایا کہ آج کے اس انٹرنس ٹیسٹ میں کلاس 8/ کے لیے تین لڑکیاں،آٹھ لڑکے۔ کلاس 9/ کے لیے دو لڑکیاں 10 لڑکے اور کلاس ٹین کے لیے 17 لڑکیاں 14/ لڑکے شامل ہوئے 60 طلبہ طالبات نے اس امتحان کے لیئے  اپنے ناموں کا اندراج کروایا تھا ان  میں سے چھ غیرحاضر رہے۔ اس امتحان میں جتنے بچے اور بچیاں کامیاب ہوں گے ان کو رحمانی 30 ہیڈ آفس پٹنہ میں انٹرویو ہوگا جس کی اطلاع فون یا ای میل آئی ڈی پر کردیاجائے گا۔ مفتی عنایت اللہ قاسمی آفس سیکرٹری مجلس العلماء والامہ ضلع نوادہ نے بتایا کہ رحمانی 30 پٹنہ سے نگرانی کے لیے سوالات اور او. ایم. آر وغیرہ چیزیں لے کر توصیف عالم آئے تھے اور شروع سے آخر تک انہوں نے،اور جناب اخلاق احمد نے مکمل طور پر اس کی نگرانی کی اور ہر کلاس میں نگرانی کرنے والے جناب ماسٹر اختر حسین، ماسٹر جاوید اقبال، تاج اقبال، حسنین شاہد، مولانا اجمل قادری، زیبہ پروین، غزالہ پروین،زینب فردوس، عشرہ پروین، فہد منظر، رونق پروین، شبنم پروین امتحان دینے والے تمام طلبہ و طالبات کی ان کے کلاس روم میں نگرانی کرتے رہے۔