وایناڈ:راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے وایناڈ کے میپاڈی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچ جانے والوں سے ملاقات کی۔ پیر اور منگل (30 جولائی) کی درمیانی رات کو کیرالہ کے وایناڈ میں مٹی کے تودے گرنے سے 200 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وایناڈ پہنچ گئے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ سے 200 سے زائد ہلاک ہوئے ہیں۔
وائناڈ میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ اب بھی برقرار ہے۔ ریاستی ذرائع کے مطابق 200 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ فوج نے اب تک 1000 لوگوں کو بچایا ہے۔ آئی ایم ڈی نے آنے والے دو دنوں میں وایناڈ اور کئی دیگر اضلاع میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ سلائیڈنگ سے سب سے زیادہ نقصان منڈاکئی اور چورمالا میں ہوا ہے۔
ان سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو ملانے اور امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کے لیے 190 فٹ لمبے بیلی برج کی تعمیر جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں نے اب تک 1,386 افراد کو بچا لیا ہے جن میں 528 مرد، 559 خواتین اور 299 بچے شامل ہیں جنہیں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سات کیمپوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ 201 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے 90 اب بھی زیر علاج ہیں۔
#WATCH | Kerala: Leader of Opposition in Lok Sabha and former Wayanad MP Rahul Gandhi along with party leader Priyanka Gandhi Vadra visit A relief camp AT Meppadi Govt Higher Secondary School in Wayanad to meet the survivors of the landslide.
— ANI (@ANI) August 1, 2024
A landslide occurred here on 30th… pic.twitter.com/YJ1vAfVRWl
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے الزام لگایا کہ کیرالہ حکومت نے ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میں مرکزی حکومت کی وارننگ پر فوری عمل نہیں کیا۔ کیرالہ کے سی ایم وجین نے امت شاہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے صرف اورنج الرٹ جاری کیا گیا تھا اور یہ الرٹ بارش کی پیش گوئی سے زیادہ تھا۔