شیخ حسینہ نے کن کن لیڈروں کو بھیجے آم؟

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-06-2023
شیخ حسینہ نے کن کن لیڈروں کو بھیجے آم؟
شیخ حسینہ نے کن کن لیڈروں کو بھیجے آم؟

 

کولکاتہ: گزشتہ سال شیخ حسینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال، تریپورہ اور آسام کے وزرائے اعلیٰ کو آم کا تحفہ بھی دیا تھا۔ اس باربنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو 600 کلو آم بھیجے ہیں۔ یہ جانکاری پیر کو حکام نے دی۔

بنگلہ دیش کے کولکاتہ میں قائم ڈپٹی ہائی کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سفارتی کوششوں کے پیش نظر شیخ حسینہ نے ممتا بنرجی کو ہیم ساگر آم اور لنگڑا آم تحفے میں دیے ہیں۔ ممتا بنرجی کے علاوہ شیخ حسینہ نے ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے تمام وزرائے اعلیٰ کو بھی آم بھیجے ہیں۔ یہ تمام ریاستیں بنگلہ دیش کے ساتھ سرحدیں بانٹتی ہیں۔ گزشتہ سال بھی شیخ حسینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال، تریپورہ اور آسام کے وزرائے اعلیٰ کو آم تحفے میں دیے تھے۔

امرپالی آم پچھلے سال بھیجے گئے تھے دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے امرپالی آم، جولائی کے مہینے میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کو بھیجے تھے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں بھی شیخ حسینہ نے پی ایم مودی اور ممتا بنرجی کو آم بھیجے۔ تب شیخ حسینہ نے ان دونوں لیڈروں کو 2600 کلو آم بھیجے تھے

۔ 2021 میں شیخ حسینہ نے پی ایم مودی اور ممتا بنرجی کو ہری بھنگا آم کے 260 ڈبے بھیجے۔ ہری بھنگا آم بنگلہ دیش کے رنگ پور میں اگائے جاتے ہیں۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کی 4000 کلومیٹر کی سرحد ہے۔ بنگلہ دیش تین سمتوں سے ہندوستان سے گھرا ہوا ہے۔

ہند اور بنگلہ دیش کے درمیان 4096 کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ بنگلہ دیش صرف ہند کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور ہندوستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے سب سے پہلے بنگلہ دیش کو ایک آزاد ملک تسلیم کیا۔