دہلی میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 585 رہ گئی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2021
دہلی میں کورونا
دہلی میں کورونا

 

 

 نئی دہلی، 22جولائی (یو این آئی) قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جمعرات کی شام تک کورونا انفیکشن کے49نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14,35,720 ہوگئی اور ایک مریض کی موت کے ساتھ مرنے والوں کا اعدادوشمار 25,040 تک پہنچ گیا۔ راجدھانی میں فعال معاملوں کی تعداد اب 585 رہ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق راجدھانی میں انفیکشن کی شرح معمولی بڑھ کر 0.08ہوگئی ہے، جو بدھ سے معمولی کم اور اموات کی شرح 1.74فیصد پر برقرارہے جبکہ فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 585رہ گئی ہے۔ دہلی میں مذکورہ مدت میں ایک مریض کی موت سے اموات کا اعداد و شمار بڑھ کر 25040ہوگیا۔دہلی مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔اس دوران ، دہلی میں مزید 29 مریضوں نے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کو شکست دی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14،10،095 ہوگئی ہے۔ دہلی میں ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58،502 نمونوں کی جانچ کی گئی ، جس میں 45،892 آر ٹی پی سی نمونے اور 12،610 ریپڈ اینٹی جن نمونے شامل ہیں۔ دارالحکومت میں اب تک کل 95،03،203 ڈوز لگ چکی ہیں ۔