اگرتلہ : پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف حالیہ تشدد کے خلاف ایک تنظیم کی ریلی کے دوران منگل کی شام شمالی تریپورہ ضلع کے چمتیلا علاقے میں ایک مسجد میں توڑ پھوڑ اور دو دکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھانوپا چکرورتی نے اس کی تصدیق کی ہے۔
چکرورتی نے کہا کہ قریب کے رووا بازار میں مبینہ طور پر اقلیتی برادری کے افراد کی ملکیت میں تین مکانات اور کچھ دکانوں کو بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔
بنگلہ دیش میں حالیہ تشدد کے خلاف ایک ہندو تنظیم کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ اس دوران چمٹیلا علاقے میں لوگوں کے ایک گروپ نے پتھراؤ کیا اور مسجد کے دروازے کو نقصان پہنچایا۔ ایس پی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔
ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اپوزیشن سی پی آئی (ایم) نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ بائیں بازو کی پارٹی نے کہا کہ شرپسندوں کا ایک گروپ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے میں سرگرم ہے اور لوگوں کے تمام طبقات سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ایک بیان میں، سی پی آئی (ایم) نے دکان کے مالکان کو مناسب معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی کے ترجمان نابیندو بھٹاچاریہ نے کہا کہ وہ اس واقعے سے واقف نہیں ہیں، اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو پولیس کو مناسب کارروائی شروع کرنی چاہیے۔
— Meer Faisal (@meerfaisal01) October 26, 2021