بنگلہ دیش میں ہندووں پر مظالم کی مذمت کی عمیرالیاسی نے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-12-2024
بنگلہ دیش میں ہندووں پر مظالم کی مذمت کی عمیرالیاسی نے
بنگلہ دیش میں ہندووں پر مظالم کی مذمت کی عمیرالیاسی نے

 

نئی دہلی:بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ اب آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی نے بھی ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کے معاملے میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو فوری بند کیا جائے۔

آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی نے کہا کہ میں بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتا ہوں۔ بھارت نے ہمیشہ ان کی حمایت کی ہے۔ آج کے حالات کو دیکھتے ہوئے وہاں امن ہونا چاہیے۔ ہندوؤں پر ہونے والے مظالم بند ہونے چاہئیں۔ میں یونس صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

قبل ازیں شمال مشرقی ریاست کی مسلم تنظیم تریپورہ غوثیہ سمیتی نے بنگلہ دیش میں ہندوستان کے قومی پرچم کی توہین کے واقعات کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تریپورہ غوثیہ سمیتی کے صدر عبدالبارک نے کہا کہ ہمیں بنگلہ دیش میں گزشتہ چند ماہ سے جاری بدامنی پر تشویش ہے۔

سناتن دھرم میں یقین رکھنے والے لوگوں پر مسلسل ظلم ہو رہا ہے۔ ان کی املاک کو جلایا جا رہا ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہمارے قومی پرچم کی توہین دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔ ہم ایسے واقعات کو فوری طور پر روکنا چاہتے ہیں اور ایسے واقعات کو دکھانے والی ویڈیوز پر وضاحت چاہتے ہیں۔