شاملی: ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی سے تعلق رکھنے والے عظیم منصوری کو بالآخر من پسند دلہن مل گئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ عظیم منصوری کا قدڈھائی فٹ ہے۔
اب وہ محض وہ دو فٹ لمبی بشریٰ سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ستائس سالہ عظیم منصوری7 نومبر 2022کو ایک شاندار تقریب میں بشریٰ سے شادی کریں گے۔
عظیم منصوری گزشتہ چند ماہ سے بہت پریشان تھے کیوں کہ انہیں اپنے لیے کوئی ساتھی نہیں مل سکا تھا۔ رواں سال مارچ میں انہوں نے اپنے لیے دلہن تلاش کرنے میں مدد کے لیے مقامی پولیس سے رابطہ کیا تھا۔
اس حوالے سے انہوں نے میڈیا سے اپیل بھی کی تھی اور خوب تشہیر بھی کی تھی۔ اب انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا خواب اب پورا ہو نے جا رہا ہے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی شادی میں مدعو کروں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملائم سنگھ یادو کی موت سے مجھے بہت دکھ ہوا ہےکیونکہ میں انہیں بھی مدعو کرنا چاہتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی تیاریاں میرے گھر والے کررہے ہیں۔
عظیم منصوری شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہوں نے اپنے لیے خصوصی شیروانی اور تھری پیس سوٹ بھی تیار کیا ہے۔