آواز دی آواز ۔۔۔ چار سال کا سفر

Story by  عاطر خان | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2025
آواز  دی آواز  ۔۔۔  چار سال کا سفر
آواز دی آواز ۔۔۔ چار سال کا سفر

 

عاطر خان ،ایڈیٹر انچیف کے قلم سے 

 پیارے قارئین

 ہم آپ کی سرپرستی کے شکر گزار ہیں، یہ آپ کے تعاون  کے سبب ہی  ہمیں ہندوستان اور بیرون ملک مقبولیت حاصل  ہوئی ہے، ہم اپنی چوتھی سالگرہ منا رہے ہیں، ہم جامع صحافت کو فروغ دینے میں درپیش چیلنجوں  کا سامنا کرتے ہیں ، خاص طور پر ایسے دور میں جہاں  بین المذاہب گفتگو کو بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے۔
آواز – دی وائس  کو باقاعدگی سے پڑھنے والے جانتے ہوں گے کہ ہمارا نقطہ نظر رجعت پسند نہیں ہے، بلکہ ہم گہری سوچ اور تحقیق کی صحافت پر یقین رکھتے ہیں،ہم ہندوستانی مسلم معاشرے کے بارے میں معلومات کا ایک بھرپور ذخیرہ بن چکے ہیں، اسے محققین اچھے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
ہمارے قارئین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور یہ حقیقت کہ مختلف کمیونٹیز کے زیادہ سے زیادہ لوگ حساس مسائل پر اپنا نقطہ نظر کو واضح  کرنے  کے لیے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم صحیح سمت  میں گامزن  ہیں۔ہمارے مواد میں ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش چیلنجوں اور  اکثریتی ہندو برادری کی امنگوں دونوں کو پیش کیا گیا ہے، جس میں اسلامو فوبیا اور مظلوم  ہونے کے احساس جیسے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ایک ایسے وقت میں جب کمیونٹیز اپنے آپ میں تیزی سے پیچھے ہٹ رہی ہیں، بداعتمادی اور شکوک و شبہات کا ماحول ہے، آواز نے پرامن بقائے باہمی پر ایک بامعنی گفتگو کے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔ یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ہمارے فکر انگیز مواد کو فروغ دینے والا – مکالمہ، جامعیت، ہندوستانی مسلم نوجوانوں کی ترقی کا واضح اثر ہو رہا ہے۔
 ہم نے کبھی بھی برے کو برا اور اچھے کو اچھا کہنے سے گریز نہیں کیا،اس بے باک انداز نے ہمیں ایک باوقار میڈیا تنظیم کی ساکھ اور درجہ کا مالک بنایا ہے ۔ جس نے تیزی سے اپنے لیے  ملک و دنیا میں ایک منفرد  مقام  بنایا ہے ۔معروضیت ہمارے کام کی بنیاد رہی ہے۔ بحیثیت صحافی، ہماری کوشش ہمیشہ یہ رہی ہے کہ موجودہ سیاسی اور سماجی ماحول کو غیر جانبدارانہ اور عملی انداز میں دیکھیں۔آواز کا ایک مخصوص پہلو مثبت سوچ رکھنے والے رہنماؤں، متنوع برادریوں کے دانشوروں کو اجاگر کرنے کا ہمارا عزم ہے جو ہماری مشترکہ تاریخ اور بہتر مذہبی تفہیم کے بارے میں نقطہ نظر اور بصیرت کو سامنے لاتے ہیں۔ 

awaz

پچھلے چار سال میں ہم نے حساس موضوعات جیسے اجتہاد  پر بات کی ۔ آج اس موضوع پر ہندوستانی مسلمانوں کے گھرانوں اور اداروں میں بڑے پیمانے پر بحث کی جارہی ہے تاکہ ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش مشکل مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔ہمارا مقصد ہندوستانی مسلم معاشرے کے تمام طبقوں میں  بیداری بیدا  کرنا ہے ،اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ  اپنی طرح کی صحافت کے ذریعے ان کا اعتماد جیت لیا ہے۔ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان بامعنی مکالمے کے پروگراموں کے انعقاد کے علاوہ ہم نے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی مناسب جگہ دی ہے۔ہم نے ہندوستانی مسلم اداروں کے ساتھ کام کیا ہے ،جو اسلامی علوم اور جدید تعلیم دونوں فراہم کرتے ہیں۔ ایسے بہت سے اداروں کے طلباء صحافت سیکھنے کے لیے آواز-دی وائس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں۔ 
ہمارا نظریہ واضح ہے۔ ہندوتوا کا عروج ایک حقیقت ہے، جس طرح 20 کروڑ سے زیادہ ہندوستانی مسلمانوں کی موجودگی ایک ناقابل تردید سچائی ہے۔ ان دونوں حقیقتوں کا احترام کیا جانا چاہیے اور پرامن زندگی گزارنے کی گفتگو میں تبدیل ہونا چاہیے۔ ہندو مسلم تعلقات کو بہتر بنانے کی ذمہ داری اکیلے کسی ایک کمیونٹی پر نہیں پڑ سکتی۔
یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ ’سیکولرازم‘ کے ماضی کے تجربات نے ہندوستانی مسلمانوں کو کوئی خاص مراعات نہیں دی ہیں۔ بہت سے لوگوں کے لیے، یہ صرف امن اور وقار کے ساتھ رہنے کا ذریعہ ہے۔ مسلمانوں کی خوشنودی کے تصور کو سیاسی رنگ دیا گیا ہے، یہ اکثر حقیقت کی عکاسی کرنے میں ناکام رہا ہے۔یہ یقین کہ ہندوستان پر ہندوؤں کا "پہلا حق" ہے مضبوط ہوا ہے اور اس کے برقرار رہنے کا امکان ہے، قطع نظر اس کے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اقتدار میں ہے۔بدلتے ہوئے سیاسی حقائق اور بدلتے ہوئے قومی مزاج کے ساتھ، ہندوستانی ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ایک نئی افہام و تفہیم کی اشد ضرورت ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ یہ بات چیت پہلے سے ہی جاری ہے، خاص طور پر مسلم کمیونٹی کے اندر جو ’سیکولر‘ بیانیہ سے مایوس ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ ہندوستانی مسلمانوں نے آزادی کے وقت کبھی بھی واضح طور پر سیکولر ریاست کے لیے مہم نہیں چلائی تھی۔ نہ ہی ان کی اکثریت نے مذہبی بنیادوں پر ہندوستان کی تقسیم یا پاکستان کے قیام کی حمایت کی۔مسلمانوں کی ایک چھوٹی سی اقلیت کی الگ قوم بنانے کی خواہش کو اجتماعی مسلم ریفرنڈم کے طور پر غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ہندوستانی مسلمان ہندوستان میں ہی رہے کیونکہ یہ ان کی آبائی زمین تھی، وہ یہاں رہنا چاہتے تھے۔
ہندوستانی تہذیب  کی جھلک 

ہندوستانی آئین میں لفظ ’سیکولرازم‘ کے متعارف ہونے سے پہلے بھی ہندو اور مسلمان ہم آہنگی سے رہتے تھے۔ اس بقائے باہمی کی مضبوط بنیاد ان لوگوں کے لیے امید فراہم کرتی ہے جو موجودہ حالات سے مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ہندوستان کی نئی حقیقت کو بہتر طور پر سمجھنے اور اس کے مطابق ڈھالنے کے لیے مسلم کمیونٹی کو تعلیم، روزگار اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اصلاحات کو ترجیح دینی چاہیے۔روایتی طور پر ہندوستانی مسلمانوں نے بڑے پیمانے پر میڈیا کی پیروی کی ہے، جو کمیونٹی کی سیاست پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور بدقسمتی سے ہندوستان میں مسلم زندگی کے دیگر مثبت پہلوؤں کو نظر انداز کیا ہے، جن میں یہ کامیابی کی کہانیاں اور مسائل شامل ہیں۔
 آواز نے  مختلف  نظریات  کا  مواد تیار کیا ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کی حالت کو بہتر بنانا اور ان کو مرکزی دھارے میں شامل کرنا ہے۔پچھلے چار سال میں ہم نے ہندوستانی مسلمانوں کے حقوق اور فرائض دونوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ماہرین اور قوم کے رہنماوں کے ساتھ متعدد  مرتبہ بات چیت کی ہے۔ہماری توجہ سماجی اصلاحات اور روزگار کے مواقع اور انٹرپرینیورشپ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔ہم ہندوستانی مسلم معاشرے کے اندر اصلاحات کو آگے بڑھانے میں سب سے آگے رہے ہیں، اسلام کے حقیقی جوہر کی بہتر انداز میں تعریف کرنے کے راستے تجویز کرنے اور اپنے ملک کے روشن مستقبل کے لیے ایک وژن پیش کرنے میں ہم سب سے آگے رہے ہیں۔
ہندوستانی مسلم کمیونٹی اپنی  حالت خود ہی بہتر کر سکتی ہیں،لہٰذا اگر ہم احساسِ محرومی سے نکلنا چاہتے ہیں تو معاشرے کو خود انحصاری اور ترقی پسند بننا چاہیے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں مسلمان بن رہے ہیں۔ایک میڈیا تنظیم کے طور پر ہم ہندو مسلم مکالمے، ہندوستانی مسلم کمیونٹی کی سماجی ترقی کے مقصد سے اچھا مواد  مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ غیر ضروری بحث اور شتر مرغ جیسی ذہنیت سے ہمارا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ہمیں تعمیری طور پر آگے بڑھنے کے لیے مسلم کمیونٹی کے اندر اور ہندو بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کی ضرورت ہے۔
ہمیں اپنے قارئین/ناظرین سے  مثبت تاثرات موصول ہوئے ہیں، وہ کافی حوصلہ افزا ہیں، یہ  حوصلہ ہماری ٹیموں کو اچھا کام جاری رکھنے پر کا عزم دیتا ہے ۔ہمارا ملک  تبدیلی  کی راہ پر ہے ، عالمی طاقت بننے کے لیے تیار ہے۔ اس کا ادراک کرنے کے لیے، تمام ہندوستانی برادریوں کو ہمارے عظیم ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بناتے ہوئے امن اور بقائے باہمی کی بات چیت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ شکریہ