وسیم رضوی نے اپنی ذات بدل لی، برہمن سے ٹھاکر بن گئے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-11-2024
وسیم رضوی نے اپنی ذات بدل لی، برہمن سے ٹھاکر بن گئے
وسیم رضوی نے اپنی ذات بدل لی، برہمن سے ٹھاکر بن گئے

 

لکھنو : اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے اب اپنی ذات تبدیل کر لی ہے۔ انہوں نے اپنا نام بدل کر جیتندر نارائن سنگھ سینگر رکھ لیا ہے۔ اب وہ تیاگی برہمن سے ٹھاکر بن گئے ہیں۔ اس نے 2021 میں اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کیا۔ پھر اپنا نام بدل کر جیتندر نارائن تیاگی رکھ لیا۔

رضوی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں گھر واپس آگیا ہوں۔ جیتندر نارائن سنگھ سینگر نے بھی دیوالی کے موقع پر تمام کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے نئے نام کا اعلان بھی کیا۔ جب وسیم رضوی نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کیا تو وہ سرخیوں میں آگئے۔ اب جتیندر نارائن سنگھ سینگر 2017 میں اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے خبروں میں ہیں۔

وہ مدرسے کی تعلیم کو دہشت گردی سے جوڑنے اور قطب مینار کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔ رضوی نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ کچھ تعلیمی ادارے انتہا پسندانہ نظریات کو فروغ دیتے ہیں، اس بیان کے بعد شیعہ اور سنی دونوں برادریوں کے لوگوں نے ان کی مخالفت کی۔

شیعہ اور سنی دونوں فرقوں کے علما نے ان کے متنازعہ خیالات کا جواب دیتے ہوئے ان کے خلاف فتویٰ جاری کیا، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ اسلام سے خارج ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وسیم رضوی کو دسنا دیوی مندر میں مہنت یتی نرسمہانند سرسوتی کی موجودگی میں پنڈتوں نے ویدک جاپ اور رسومات کے ذریعے سناتن دھرم قبول کرایا تھا۔ مذہب کی تبدیلی کے بعد وسیم رضوی نے کہا تھا کہ سناتن دھرم دنیا کا سب سے مقدس مذہب ہے۔