مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں کس کی جیت؟ ایگزٹ پول نے دیا جواب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2024
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں کس کی جیت؟ ایگزٹ پول نے دیا جواب
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں کس کی جیت؟ ایگزٹ پول نے دیا جواب

 

نئی دہلی: حال ہی میں ہریانہ کے اسمبلی الیکشن میں تمام ایگزٹ پول غلط ثابت ہوئے ہیں مگر اب مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے الیکشن کے بعد پھر ایگزٹ پول چرچا میں ہیں۔ پول ڈائری کے ایگزٹ پول میں مہایوتی کو 122 سے 186 سیٹیں ملنے کی امید ہے، ایم وی اے کو 69 سے 112 سیٹیں اور دیگر کو 07 سے 12 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

پول ڈائری کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 77 سے 108 سیٹیں، شیو سینا کو 27 سے 50 اور این سی پی کو 18 سے 28 سیٹیں مل رہی ہیں۔ جب کہ ایم وی اے کی کانگریس کو 28-47 سیٹیں مل رہی ہیں، شیوسینا ادھو کو 16-35 سیٹیں مل رہی ہیں اور این سی پی شرد کو 25-39 سیٹیں مل رہی ہیں۔ پیپلز پلس کے ایگزٹ پول میں مہایوتی کو 175 سے 195 سیٹیں، ایم وی اے کو 85 سے 112 سیٹیں اور دیگر کو 07 سے 12 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

چانکیا کے ایگزٹ پول میں مہاراشٹر میں مہا یوتی کو سب سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں۔ اس میں مہایوتی کو 152 سے 160 سیٹیں اور ایم وی اے کو 130 سے ​​138 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں۔ جبکہ دیگر کو چھ سے آٹھ سیٹیں مل رہی ہیں۔

دوسری طرف جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آج (20 نومبر) اختتام ہوا۔ امیدواروں کی قسمت اب ای وی ایم میں بند ہے۔ 81 رکنی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 نومبر کو ہونا ہے، لیکن اس سے قبل ایگزٹ پول کے اعداد و شمار سامنے آچکے ہیں۔ میٹریز کے ایگزٹ پول کے مطابق جھارکھنڈ میں این ڈی اے کی حکومت بن سکتی ہے۔ این ڈی اے کو 42 سے 47 سیٹیں مل سکتی ہیں اور گرینڈ الائنس کو 25 سے 30 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ دوسروں کو ایک سے چار نشستیں مل سکتی ہیں۔