اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2024
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی

 

 ممبئی ملک کے دولت مند سند کار امبانی کے خاندان میں ایک اور شادی دھوم دھام کے ساتھ ہو گئی. مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے،  ایسی شادی جو ہندوستان میں صرف امبانی خاندان میں ہی ممکن ہے دھوم دھام کی انتہا کے ساتھ دنیا کی اہم شخصیات کی کہکشاں اس شادی کی مختلف مراحل میں نظر ائی -

شادی کی عالیشان تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی۔اننت امبانی کی شادی کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں جو بلآخر آج 12 جولائی کو انجام پائی ہے، شادی کی اس تقریب میں کئی اہم شخصیات نے اپنے جلوے بکھیرے۔اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بعد پہلی تصویر سامنے آئی ہے، جس میں نوبیاہتا جوڑا انتہائی مسرور دکھائی دے رہا ہے، ہندو رسم و رواج کے مطابق  جوڑے نے ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی اور پھیرے لیے۔اننت امبانی کی شادی میں اننیا پانڈے نے نک جونس کو دھکا دے دیا

ورمالا کی تقریب کے دوران اننت اور رادھیکا نے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے محبت کا پیغام دیا، جس کے بعد وہ شادی کی باقی رسومات ادا کرنے کیلئے آگے بڑھے۔دلہا دلہن کی مسکراہٹ اور خوشی کے ساتھ ان کی زندگی کے اس خاص لمحے پر لی گئی تصویر نے ان کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا ہے۔