رمضان المبارک میں حرم شریف کے روحانی مناظر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-04-2024
رمضان المبارک  میں حرم شریف کے روحانی مناظر
رمضان المبارک میں حرم شریف کے روحانی مناظر

 

 مکہ : اسلام کے مقدس ترین مقام مکہ میں مسجد الحرم میں رمضان المبارک کے دوران زبردست بھیڑ کے ساتھ غیر معمولی رونق نظر آرہی ہے ۔ عازمین کا سیلاب ہے۔ وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام آنے والے زائرین ضوابط کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین حرم کو ہدایت کی گئی ہے کہ مکہ مکرمہ جانے سے قبل پرمٹ حاصل ۔کرلیں ۔رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین کی کثرت کے باعث غیرمعمولی ازدحام پرقابو پانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیے گئے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے راہداریوں میں بیٹھنے سے گریز کیا جائے۔

awazurdu

مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ساؤنڈ سسٹم کو منظم رکھنے کے لیے 120 اہلکار کام کرتے ہیں جبکہ 8 ہزار لاؤڈ سپیکر مسجد الحرام اور بیرونی صحنوں کے علاوہ قریبی شاہراہوں پر نصب ہیں۔ مسجد الحرام میں عام افراد تک نماز باجماعت کی آواز کو پہنچانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم کا منظم نیٹ ورک موجود ہے۔مسجد الحرام کے ساونڈ سسٹم کے نیٹ ورک پرکام کرنے والے ماہرین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ہمہ وقت سسٹم کا معائنہ کریں اور بر وقت کسی بھی نقص کو دور کریں۔ خیال رہے کہ ماضی میں سادہ لاؤڈ سپیکراور مائیکرو فون استعمال ہوتا تھا اس وقت ایکولائیزر اور ساونڈ گرافک کا وجود نہیں ہوتا تھا جس سے آواز کی کوالٹی بھی اتنی عمدہ نہیں تھی جتنی کہ اب ہے۔

awazurdu

awazurdu

awazurdu

awazurdu

awazurdu

awazurdu

awazurdu