سقیب سلیم
ہر سال 28 فروریکو قومی یومِ سائنس منایا جاتا ہے۔ یہ دن کیوں منتخب کیا گیا؟ اس روز سر سی وی رمن نے 1928میں رمن ایفیکٹ یا روشنی کے رمن اسکیٹرنگ کی دریافت کر کے ہندوستان کو عالمی سائنسی نقشے پر نمایاں کر دیا تھا۔ اس دریافت نے انہیں 1930 میں طبیعیات کے نوبل انعامکا حقدار بنایا، جو کسی بھی ایشین کو سائنس کے میدان میں پہلا نوبل انعام تھا۔
ایک تاریخی لمحہ
رمن کے شاگرد اور ساتھی پروفیسر کے ایس کرشنن نے اس یادگار دن کو ان الفاظ میں بیان کیا
ایک سادہ الفاظ میں رمن ایفیکٹ
ابتدائی تحقیق اور کامیابی کا یقین
اسل 1921 میں،جب رمن یورپ کے پہلے سفر پر گئے، تو انہوں نے بحیرہ روم کے نیلے رنگ کے بارے میں تحقیق شروع کی۔ مشہور سائنسدان لارڈ ریلے کا نظریہ تھا کہ یہ نیلا رنگ آسمان کے عکس کی وجہ سے ہے۔ لیکن رمن نے ایک نکول پرزم کے ذریعے آسمانی عکس کو ختم کیا اور پایا کہ پانی کا نیلا رنگ حقیقت میں مالیکیولر اسکیٹرنگ کی وجہ سے ہے۔
نوبل انعام کا پیشگی یقین
رمن کو اپنی تحقیق کی اہمیت کا اندازہ تھا، اسی لیے 1924 میں،جب انہیں رائل سوسائٹی کا فیلو منتخب کیا گیا تو کسی نے پوچھا "اب آگے کیا؟" تو انہوں نے کہا کہ "ظاہر ہے، نوبل انعام۔1925 میں،انہوں نے جی ڈی برلا کو خط لکھا کہ اگر وہ سپیکٹروگراف خریدنے میں مدد کریں تو وہ ہندوستان کے لیے نوبل انعام جیت سکتے ہیں۔1928 میں دریافت کے بعد،رمن نے نوبل انعام کے اعلان سے پہلے ہی اسٹاک ہوم کے دو ٹکٹ بک کروا لیے، کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ یہ دریافت عالمی سطح پر تہلکہ مچا دے گی۔
عالمی سطح پر پذیرائی
دراصل 8 مارچ 1928 کو،رمن نے اپنی دریافت کو مشہور سائنسی جریدے "نیچر"میں شائع کیا۔ مشہور امریکی سائنسدان پروفیسر آر ڈبلیو ووڈ نے تصدیق کی:"میں نے رمن کی اس شاندار دریافت کو ہر لحاظ سے درست پایا۔ یہ دریافت کوانٹم تھیوری کی سب سے بڑی دلیل ہے۔لارڈ رتھر فورڈنے 1929 میں رائل سوسائٹی کے صدارتی خطابمیں کہا کہ یہ نیا مظہر سائنسی تحقیق کے لیے نئے دروازے کھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔1929 تک،رمن ایفیکٹ پر 150 تحقیقی مقالےشائع ہو چکے تھے، اور 1930 کے وسط تک یہ تعداد 350 تک پہنچ گئی۔
اعزازات اور عالمی شہرت
ہندوستان کی شناخت اور آزادی کی امید
اگرچہ ہندوستان ابھی تقریباً دو دہائیاں دور تھا آزادی سے، لیکن رمن نے سائنس کے ذریعے ہندوستان کو دنیا کے نقشے پر نمایاں کر دیا۔10 دسمبر 1930 کو، اسٹاک ہوم میں نوبل انعاموصول کرتے وقت، رمن کی اہلیہ لوکاسندری امّل نے نوٹ کیا کہ انہوں نے اپنی تقریر میں قدیم ہندوستانی تہذیب، بدھ مت، عدم تشدد، اور محبت کے پیغام کا ذکر کیا۔ایک سال پہلے، 1929 میں،یونیورسٹی آف میسور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے، رمن نے کہا کہ خودمختاری ضرور آئے گی، لیکن ہمیں اس کے لیے تیار ہونا ہوگا۔ آزادی مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں اگر ہم اس کی قیمت چکانے کو تیار نہ ہوں۔رمن نے خود اس کا عملی نمونہ پیش کیا اور ہندوستان کو سائنسی میدان میں عالمی سطح پر ممتاز کر دیا۔