گیتا، قرآن اور بائبل کے جانکار پروفیسر شیخ مقبول اسلام سے ملئے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2024
گیتا، قرآن اور بائبل کے جانکار پروفیسر شیخ مقبول اسلام سے ملئے
گیتا، قرآن اور بائبل کے جانکار پروفیسر شیخ مقبول اسلام سے ملئے

 

جے نارائن پرساد/کولکاتہ

کولکاتہ کے پروفیسر شیخ مقبول اسلام تین سال میں ساٹھ کے ہوجائیں گے ،ان سے ملاقات کریں تو ، برگد کی ٹھنڈی چھاؤں میں ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ پہلی ملاقات میں یوں محسوس ہوا جیسے کسی تھکے ہارے شخص کو بہتی ہوئی پرسکون ندی کے کنارے پناہ مل گئی ہو۔ ایسی شخصیت کے مالک ہیں پروفیسر شیخ مقبول اسلام ۔ پروفیسر موصوف گیتا، قرآن اور بائبل کی جانکاری رکھتے ہیں۔ انہیں اسلامی تعلیمات کی اسی قدر تفہیم ہے جتنی شریمد بھاگوت گیتا اور بائبل کی ہے۔ پوری (اڈیشہ) کے بھگوان جگن ناتھ کے بارے میں گہری سمجھ رکھتے ہیں۔

وہ مذاہب میں یکسانیت کی تلاش کرتے ہیں کیونکہ وہ مزاج سے پیدائشی صوفی ہیں۔ صوفی والد شیخ سجاد علی اور والدہ ہاجرہ خاتون کے بیٹے پروفیسر شیخ مقبول اسلام نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن وہ متعدد کتابوں لکھیں گے۔اسی کے ساتھ وہ وہ ہندی، ہندوستانی، بنگالی، اڑیہ، آسامی اور انگریزی بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔ پروفیسر شیخ مقبول اسلام کی مادری زبان بنگلہ ہے۔ لیکن وہ ہندی، ہندوستانی، بنگالی، اڑیہ، آسامی اور انگریزی زبانیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں - جب میں ڈھائی سال کا تھا تو گاؤں میں صوفی بزرگوں سے ملا۔

awaz

والد شیخ سجاد علی خود صوفی تھے، اس لیے صوفی بزرگ اور علماء کرام گھر میں آتے جاتے تھے۔ پروفیسر شیخ مزید بتاتے ہیں کہ گاؤں میں صرف صوفی ہی نہیں تھے، بڑی تعداد میں وشنو لوگ بھی تھے۔ چنانچہ جب میں ساڑھے چار سال کا ہوا تو میں آہستہ آہستہ سب سے متاثر ہونے لگا۔ اس عمر میں پوری (اڈیشہ) کے بھگوان شری جگن ناتھ کے بارے میں بھی معلوم ہوا۔

وہ کہتے ہیں - جیسے جیسے میں بڑا ہوتا گیا، میرا دماغ اور کھلتا گیا۔ تمام مذاہب اور ثقافتوں کے بارے میں تھوڑا تھوڑا سیکھنا شروع کیا۔وہ کہتے ہیں کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں مایا سے آزادی کا راستہ تلاش کر رہا ہوں۔ پروفیسر شیخ مقبول اسلام بگنان، بنگال میں پیدا ہوئے۔ یہ قصبہ ضلع ہوڑہ میں واقع ہے اور میٹروپولیٹن کولکاتہ سے تقریباً ڈھائی گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔ جب وہ بڑے ہوئے تو اپنے والد کا ہاتھ پکڑے شہر (کلکتہ) آگئے۔

پروفیسر شیخ نے اپنی کہانی جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں 1 جون 1967 کو ہوڑہ ضلع کے بگنان قصبے کے سبسیٹ گاؤں میں پیدا ہوا۔ میں 1985 سے مسلسل ہوڑہ اسٹیشن کے قریب رہ رہا ہوں۔ اس دوران میری تمام تعلیم کلکتہ شہر میں ہوئی۔ پروفیسر شیخ مقبول اسلام نے اپنے علمی سفر میں پینسٹھ کتابیں لکھیں۔ ان کے دل میں باکمال شاعر سورداس، تلسی اور میرا بائی بستے ہیں۔ انہوں نے لکھنا شروع کیا تو لکھتے چلے گئے اور اب تک 65 کتابیں لکھ چکے ہیں۔

ان کتابوں میں گیتا-قرآن کا تقابلی مطالعہ، لوک سنسکرتی کی تتوا چنتا اور تحقیق سے متعلق لوک موسیقی سائنس بکثرت پڑھی جاتی ہیں۔ پروفیسر شیخ نے 2015 میں اتکل یونیورسٹی، اڈیشہ سے 'انڈیا-اوڈیا ثقافتی تعلقات' پر ڈی ایل کیا، پھر بنگالی-اوڑیا لوک ادب کے تقابلی مطالعہ پر پی ایچ ڈی کی۔ پروفیسر شیخ مقبول اسلام ایشیاٹک سوسائٹی، کلکتہ میں سینئر ریسرچ فیلو بھی رہ چکے ہیں۔ یہ ہمارے ملک میں مشرقی تعلیم کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ اس کے بعد، 1997 سے، وہ کلکتہ کے سب سے پرانے سینٹ پال کیتھیڈرل مشن کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔

اس کالج میں وہ بنگالی زبان اور ادب پڑھاتے ہیں یہ کالج 1865 میں قائم ہوا تھا۔ پروفیسر شیخ مقبول اسلام کا خیال ہے کہ مذہب پر یہ لڑائی بے معنی ہے۔ اقدار کا فقدان اس کی بنیادی وجہ ہے۔ پروفیسر صاحب بتاتے ہیں - بھائی چارہ پیدا کرنے کے لیے اقدار کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اسے ٹھیک سے سمجھنا ہوگا، ورنہ ہم لڑتے رہیں گے۔ان کا ماننا ہے کہ مذہب کی کم جانکاری کے سبب لوگ باہم لڑتے ہیں، ورنہ مذہب اتحاد کی تعلیم دیتا ہے۔

awaz

پروفیسر شیخ مقبول اسلام جو کہ فلپائن، تھائی لینڈ، ملائیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کا دورہ کر چکے ہیں، انہیں متعدد بار مختلف اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ بھگوان جگناتھ پر ان کے تحقیقی کام کے لیے 2015 میں اوڈیشہ کا سب سے بڑا اعزاز 'نواکلیور ایوارڈ' دیا گیا تھا۔ پروفیسر شیخ مقبول اسلام کو یہ ایوارڈ پوری کے شنکراچاریہ سوامی نشلانند سرسوتی کے ہاتھوں دیا گیا۔ پروفیسر صاحب کہتے ہیں - جگن ناتھ پر ان کی کل 14 کتابیں ہیں۔ ان کتابوں میں 'شری جگناتھ: بنگالی مانس اور لوکائیت جیون سب سے زیادہ مقبول ہے۔

پروفیسر شیخ مقبول اسلام نے رام کرشن پرم ہنس اور سری چیتنیا پر بھی تحقیقی کام کیا ہے۔ پروفیسر صاحب جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں وشنو مذہب کے پھیلاؤ پر تازہ تحقیق کر رہے ہیں۔ پروفیسر شیخ مقبول اسلام جو جگن ناتھ، سری چیتنیا، تلسی داس اور گرو گرنتھ صاحب کی پوجا کرتے ہیں، ان دنوں ایک نئے موضوع پر تحقیق کر رہے ہیں۔ وہ یہ ہے کہ شری جگناتھ اور ہمارا وشنو مذہب کس طرح جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا تک پہنچا۔

awaz

یہ ممالک فلپائن، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، میانمار، سنگاپور اور جاپان ہیں۔ وہ کہتے ہیں - 'میں ان میں سے کچھ ممالک میں گیا ہوں۔ کچھ ابھی باقی ہیں۔ میں کافی عرصے سے تحقیق میں مصروف ہوں۔ پروفیسر صاحب مزید کہتے ہیں - امید ہے یہ کام بھی جلد ہو جائے گا۔ جس وقت ہم نے پروفیسر شیخ مقبول اسلام سے بات کی جو ایک مکمل سبزی خور ہیں، رات ہو چکی تھی۔ ان گنت کتابوں سے بھرے گھر سے نکلتے وقت مجھے اقبال ساجد کی چند سطریں یاد آرہی تھیں۔ سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جائوں گا میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جائوں گا