بھوپال: ڈی ایس پی سنتوش پٹیل کو آخر کار وہ شخص مل گیا جس کی وہ تلاش کر رہے تھے۔ وہ ایک سبزی فروش نوجوان تھا جس سے ان کی آخری ملاقات 14 سال قبل ہوئی تھی، جب وہ ایک طالب علم تھے اور خستہ مالی حالت کے سبب برے وقت کا سامنا کر رہے تھے ،اس وقت اس سبزی فروش نے کئی مرتبہ سنتوش پٹیل کو مفت میں سبزی دی تھی، آج اسی مسیحاکے ساتھ سنتوش پٹیل نے کیمرے کے سامنے اس کے احسان کا اعتراف کیا -
کہانی حقیقی ہے مگر سننے میں فلمی لگتی ہے، ایک نوجوان پولیس افسرپولس کی وین میں اپنے دوست کو تلاش کرتا ہوا سڑک کے کنارے اس دکان پر پہنچا جہاں کبھی وہ سبزیاں خریدا کرتا تھا یا مفت میں لیا کرتا تھا ،دلچسپ بات یہ ہے کہ سبزی فروش سلمان خان پہلے تو پولیس کی گاڑی دیکھ کر ڈر گیا لیکن جب سلمان خان نے سنتوش پٹیل کو دیکھا توحیران رہ گیا، اس نے سنتوش پٹیل کو سلام کیا، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ نے مجھے پہچان لیا؟ تو سبزی فروش سلمان خان نے کہا کہ بالکل اچھی طرح سے یاد ہے جناب۔ آپ سبزی لینے آتے تھے -اس مختصر سی بات چیت کے بعددونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا- اس ملاقات نے ایک طویل عرصہ پہلے بنائے گئے بندھن کو دوبارہ زندہ کردیا تھا
دراصل اس کہانی کا اصل پہلو یہ ہے کہ ڈی ایس پی سنتوش پٹیل جب بھوپال میں انجینئرنگ کے طالب علم تھے تو سلمان خان اپنی سبزی کی دکان سے انہیں کبھی کبھی ضرورت پڑنے پر مفت میں سبزی دیا کرتے تھے۔
گوالیار کے بیہت ڈویژن میں تعینات، سنتوش پٹیل نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ میں پنا میں اپنے 120 افراد کے خاندان میں پہلا گریجویٹ ہوں۔ میں اپنے خاندان کا پہلا پولیس افسر بھی ہوں۔ میں تمام مشکلات کے باوجود انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے بھوپال گیا، پھر ایم پی پبلک سروس کمیشن کے لیے تیاری کی۔ ایسے دن تھے جب میرے پاس کھانا خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ اس وقت سلمان خان مجھے ٹماٹر اور بینگن مفت میں دیا کرتے تھے ۔ ان کا دل سونے کا ہے-
सलमान ख़ान से भोपाल में इंजीनियरिंग की पढ़ाई के समय मुलाक़ात हुई थी। ये हमारी भावनाओं को समझकर फ्री में सब्ज़ी दे दिया करते थे।14 साल बाद जब अचानक मिले तो दोनों बहुत खुश हुए।बुरे समय में साथ निभाने वाले को भूल जाना किसी पाप से कम नहीं।बंदे में एक दोष न हो, बंदा ऐहसान फ़रामोश न हो pic.twitter.com/FMTdOW5cBH
— Santosh Patel DSP (@Santoshpateldsp) November 10, 2024
سلمان خان، جو بھوپال کے اپسرا ٹاکیز کے علاقے میں گاہکوں کے ساتھ مصروف تھے، تو اچانک پولیس وین آئی،اس وقت تومیں ڈر گیا۔ لیکن جب میں نے سنتوش پٹیل کو دیکھا تو مجھے ایک کھویا ہوا دوست مل جانے کی خوشی ہوئی۔ میں نے ہزاروں لوگوں کو سبزیاں فروخت کیں، کسی کو میرا چہرہ یاد نہیں، وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن سنتوش پٹیل آئے اور مجھ سے ملے۔ سلمان خان نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پرسنتوش پٹیل کو فالو کیا تھا، مجھے ان کے افسر بننے پر فخر ہے۔ مجھے اس بات کا قطعی اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن سنتوش پٹیل اس طرح ملاقات کریں گے