بنگلورو:36 سال بعد نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو اسی کی سرزمین ہرایا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-10-2024
 بنگلورو:36 سال  بعد  نیوزی لینڈ نے     ہندوستان کو اسی کی سرزمین ہرایا
بنگلورو:36 سال بعد نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو اسی کی سرزمین ہرایا

 

بنگلورو: راچن رویندرا کی شاندار بلے بازی اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی گزشتہ روز ہندوستان کو 462 رنز پرسمیٹنے کے بعد نیوزی لینڈ کو 107 رنز کا ہدف ملا۔ خراب روشنی کے باعث شام کو مزید کھیل نہیں ہو سکا تھا آج صبح کے سیشن میں ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے ٹام لیتھم (0) اور پھر ڈیون کونوے (17) کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو میچ میں واپسی کی امید دلائی تھی۔ لیکن اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے ول ینگ اور راچن رویندرا نے تحمل سے بلے بازی کی اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا

ٹائیگر پٹودی اور دلیپ وینگسرکر کی کلب میں روہت شرما کی انٹری ہندوستان پہلی بار نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 1969 میں گھریلو سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچ میں ہارا تھا۔ اس وقت منصور علی خان پٹودی کپتان تھے۔ بھارت کو 167 رنز سے شکست ہوئی۔ اس کے بعد 1988 میں دلیپ وینگسرکر کی کپتانی میں ہندوستان کو شکست ہوئی۔ ہندوستان یہ میچ 136 رنز سے ہار گیا تھا۔ اب روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستان یہ میچ ایک وکٹ سے ہار چکا ہے۔

 نیوزی لینڈ نے مہاراشٹر سے باہر پہلی بار ٹیسٹ جیتا ہے۔

نیوزی لینڈ نے ہندوستان میں پہلی بار مہاراشٹر سے باہر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ 1969 میں انہوں نے ناگپور میں اپنی پہلی ٹیسٹ جیت درج کی۔ 1988 میں، اس نے وانکھیڑے میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان موجودہ ٹیسٹ سیریز کے اگلے دو میچ صرف مہاراشٹر میں کھیلے جائیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ پونے میں اور تیسرا ٹیسٹ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹام لیتھم بھارت میں ٹیسٹ جیتنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے کپتان بن گئے۔
ٹام لیتھم نے نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان بننے کے بعد پہلے ہی میچ میں کمال کر دیا۔ وہ بھارت میں ٹیسٹ جیتنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے کپتان بن گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے 1969 میں گراہم ڈولنگ کی کپتانی میں فتح حاصل کی۔ وہ ہندوستان میں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے کیوی کپتان بھی ہیں۔ 1988 میں نیوزی لینڈ نے جان رائٹ کی کپتانی میں ٹیسٹ جیتا تھا۔ جان رائٹ کا شمار ہندوستان کے کامیاب ترین کوچوں میں ہوتا ہے۔