ای اولمپکس اسپورٹس گیمز 2025: سعودی عرب میزبانی کرے گا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2024
 ای اولمپکس اسپورٹس گیمز 2025: سعودی عرب میزبانی کرے گا
ای اولمپکس اسپورٹس گیمز 2025: سعودی عرب میزبانی کرے گا

 

 ریاض: سعودی عرب میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں ایک جانب جہاں  کے حقوق کی بات ہو رہی ہے، خواتین کو مختلف میدانوں میں اگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، وہیں دیگر شعبہ زندگی میں بھی بڑی تبدیلیاں واضح طور پر نظر آرہی ہیں- انہی میں ایک کھیلوں کا میدان بھی ہے، مختلف کھیلوں میں سعودی عرب میزبانی کی کوشش کر رہا ہے  اب عرب ’ای اولمپکس اسپورٹس گیمز 2025ء‘ کی میزبانی کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ای اولمپکس اسپورٹس گیمز کی 2025ء میں میزبانی کرے گا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ 12 برس پر مشتمل پارٹنر شپ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ای اسپورٹس کے شعبے میں بہت مہارت ہے۔ دوسری جانب سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب آئی او سی کے ساتھ شراکت داری اور بین الاقوامی کھیلوں کے لیے ایک مکمل طور پر نئے دور کا خیرمقدم کرنے کے لیے پُرجوش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز میں حصہ لینا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بڑے اعزازات کی بات ہوتی ہے۔