یورو کپ 2024: اسپین چوتھی مرتبہ چیمپیئن

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 15-07-2024
یورو کپ 2024:   اسپین چوتھی مرتبہ چیمپیئن
یورو کپ 2024: اسپین چوتھی مرتبہ چیمپیئن

 

برلن: یورپی چیمپیئن شپ کے فائنل میں سپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے دی۔ جرمنی کے شہر برلن کے 71 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے سب سے بڑے اولمپیا سٹیڈیئن سٹیڈیم میں فائنل کھیلا گیا۔ سپین کی طرف سے گول کھیل کے 47 ویں منٹ میں نیکو ولیمز نے کیا جسے انگلینڈ کے کول پالمر نے 73 ویں منٹ میں برابر کردیا تاہم 86 ویں منٹ میں سپین کے سٹرائیکر مائیکل اویر زبال نے فیصلہ کن گول کرکے جیت کو یقینی بنا دیا

 میچ کے 47 ویں منٹ میں نکو ویلیمز نے گول کرکے اسپین کر برتری دلائی جبکہ 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

اسپین کے مکل اورزیبال نے 86 ویں منٹ میں دوسرا اور میچ کا فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔
شاندار کامیابی پر اسپین کے فینز نے گراؤنڈ اور سڑکوں پر جشن منایا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دو یورو فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔