فیفا ورلڈ کپ: قطر کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-11-2022
فیفا ورلڈ کپ: قطر کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا
فیفا ورلڈ کپ: قطر کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا

 

 

دوحہ: سینیگال نے فیفا ورلڈکپ کے میزبان قطر کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوحا کے الثمامہ اسٹیڈیم میں گروپ اے میچ میں قطراور سینیگال مدمقابل آئیں

سینیگال نے ابتدا ہی سے قطر پر دباؤ برقرار رکھا اور اس کے گول پوسٹ پر مسلسل حملے کئے، میچ کے 41 ویں منٹ میں بولائے دیا نے ٹیم کی جانب سے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر سینیگال کو ایک گول کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف کے آغاز پر بھی سینیگال نے دباؤ بڑھایا جس کا نتیجہ 48ویں منٹ ملا جب فامارا دیڈہیو نے گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری0-2 کردی۔

میزبان قطر نے بھی سینیگال ٹیم پر جوابی وار جاری رکھے اور 78 ویں منٹ میں محمد منطاری نے عمدہ ہیڈر کی مدد سے پہلا گول داغا۔ کھیل کے 86ویں منٹ میں سینیگال کے بامنا ڈینگ نے ایک اورگول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کیا جو کہ میچ کے ختم ہونے تک برقرار رہی