جرمن فٹ بالر رابرٹ باؤر کا اہل خاندان کے ساتھ قبول اسلام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-09-2023
جرمن فٹ بالر رابرٹ باؤر کا اہل خاندان کے ساتھ قبول اسلام
جرمن فٹ بالر رابرٹ باؤر کا اہل خاندان کے ساتھ قبول اسلام

 

برلن:جرمن فٹ بال  ٹیم کے دفاعی کھلاڑی رابرٹ باؤر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جا کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ باؤر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نماز پڑھتے ہوئے تصویر پوسٹ کی۔انکشاف کیا کہ وہ اپنی اہلیہ اور خاندان کے ذریعے اسلام میں آیا ہے۔سعودی عرب میں الطائی فٹ بال کلب سے وابستہ رابرٹ باؤر نے انسٹاگرام پر فالوورز کو اسلام قبول کرنے کی خوشخبری سُنائی۔

فٹبالر نے انسٹا اسٹوری پر نماز پڑھتے ہوئے تصویر شئیر کی اور کہا کہ ’وہ لوگ جومجھے میسجزکررہے ہیں، میں اپنی بیوی اور ان کے خاندان کے ذریعے اسلام میں آگیا ہوں۔

اس اعلان سے قبل انہوں نے ایک اسٹوری میں قرآنی آیت لگائی تھی، جس میں انہوں نے صراطِ مستقیم“ پر چلنے کی دعا کی۔

رابرٹ باؤر اس وقت سعودی عرب کے کلب اطائی کی جانب سے کھیل رہے ہیں، انہوں نے ایک سال کے معاہدے پر سعودی پروفیشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

رابرٹ باؤر کا پیشہ ورانہ کیریئر

 جرمن فٹ بالر نے 31 اکتوبر 2014 کو الفریڈو مورالس کی جگہ فورٹونا ڈسلڈورف کے خلاف بنڈس لیگا 2 میں ڈیبیو کیا تھا۔ 22 نومبر 2015 کو ڈرم شٹٹ کے خلاف میچ میں رابرٹ باؤر نے بنڈسلیگا میں اپنا پہلا گول اسکور کیا۔

28 سالہ کھلاڑی اگست 2016 میں وینڈر بریمن منتقل ہو گئے تھے اور 2 سال بعد انہیں ایف سی نیورنبرگ میں قرض دیا گیا تھا۔ انہوں نے روسی کلب ایف سی آرسنل تولا کے ساتھ طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے اور ستمبر 2021 میں اپنا اڈہ بیلجیئم کے شہر سینٹ ٹروڈن منتقل کر دیا۔

باؤر نے 2015 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں جرمنی کی نمائندگی کی تھی اور 2016 کے گرمائی اولمپکس کے لئے اسکواڈ کا حصہ تھے ، جس میں جرمنی نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا